CaReLeSs
11-25-2011, 08:04 PM
http://www.foto.pk/images/howtogrowb.jpg
مست آنکھوں کے حراست میں چلے آئے ہیں
بے اماں لوگ حفاظت میں چلے آئے ہیں
یوں لگا ہم کو تیرے دل میں اتر کر جیسے
بادشاہ اپنی ریاست میں چلے آئے ہیں
تختہءدار پہ پہنچے ہیں تو اب سوچتے ہیں
ہم کہاں آپ کی چاہت میں چلے آئے ہیں
ہم کو اس جنگ کے اسباب نہیں ہیں معلوم
ہم تو بس شوقءشہادت میں چلے آئے ہیں
اہلءاطہار سے لو جس نے لگا لی سمجھو
لوگ وہ سایہءرحمت میں چلے آئے ہیں
میں اسد کوئی طلبگار نہ تھا فاقوں کا
یہ تو بس میری وراثت میں چلے آئے ہیں
مست آنکھوں کے حراست میں چلے آئے ہیں
بے اماں لوگ حفاظت میں چلے آئے ہیں
یوں لگا ہم کو تیرے دل میں اتر کر جیسے
بادشاہ اپنی ریاست میں چلے آئے ہیں
تختہءدار پہ پہنچے ہیں تو اب سوچتے ہیں
ہم کہاں آپ کی چاہت میں چلے آئے ہیں
ہم کو اس جنگ کے اسباب نہیں ہیں معلوم
ہم تو بس شوقءشہادت میں چلے آئے ہیں
اہلءاطہار سے لو جس نے لگا لی سمجھو
لوگ وہ سایہءرحمت میں چلے آئے ہیں
میں اسد کوئی طلبگار نہ تھا فاقوں کا
یہ تو بس میری وراثت میں چلے آئے ہیں