Log in

View Full Version : چھوٹی سی بات"


komal fatima
11-21-2011, 08:00 PM
اشفاق احمد لکھتے ہیں کہ ایک سوال نے مجھے بہت پریشان کیا
سوال یہ تھا کہ مومن میں اور مسلم میں کیا فرق ہے
بہت لوگوں سے پوچھا لیکن کسی کے جوا ب سے مطمن نہ ہوا
ایک دفعہ ایک گائوں سے گزرا دیکھا کہ ایک بابا گنے کا رس نکال رہا ہے
نجانے دل میں اک خیال آیا کہ ان سے یہی سوال پوچھوں
تو میں نے سلام کیا اور اجازت لے کر سوال بتایا
انہوں نے کافی سوچ کر جواب دیا کہ
مسلم وہ ہے جو اللہ کو مانتا ہے
اور
مومن وہ ہے جو اللہ کی مانتا ہے

-----------------------------********--------------------------------


اسمان روتا ھے تو خوبصورت سبزہ اگاتا ھے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔قلم روتا ھے تو آسمان کے کاغذ پر الفاظ کے ستارے چمکتے ھیں ۔ ۔ ۔بچہ روتا ھے تو اسے غذا ملتی ھے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔بیوی روتی ھے تو تنخواہ ملتی ھے ۔ ۔ ۔ ۔۔ باد نسیم روتی ھے تو کلیاں کھلتی ھیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔وقت سحر گنہگار روتا ھے تو دوزخ کی آگ بجھتی ھے۔ ۔ ۔


سارے سمندر ، سب دریا ، تام ندیاں دوزخ کی آگ بجھانا چاہیں تو نہیں بجھا سکتے ۔ ۔ ۔ ۔اور بندہ خدا کی آنکھ سے نکلا ھوا ایک قطرہ اسے بجھا دیتا ھے ۔ ۔ ۔


آنسو کا کتنا وزن ھے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔آدمی بیس سیر وزن اٹھا لیتا ھے ۔ ۔
مگر آنسو نہیں اٹھا سکتا ۔ ۔ ۔وہ گر پڑتے ھیں

SHAYAN
08-17-2012, 10:25 PM
Nice
T 4 S

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.