ROSE
11-20-2011, 05:38 PM
بریڈ پیسز: آٹھ (بریڈ بیکری کی ہو۔۔اسے کچھ دیر فریج میں رکھ دیں۔پھر اس کے کنارے کاٹ لیں بہت فائن کٹیں گے۔اور کاٹنے کے بعد دوبارہ فریج میں رکھ دیں جب فرائی کرنا ہوں تب دو منٹ پہلے نکال لیں)
دودھ: دو کلو
چینی:ڈیڑھ پاؤ۔۔حسبِ ضرورت
کھویا:ڈیڑھ پاؤ
کنڈینسڈ ملک: ایک کپ
آئل:بریڈ فرائی کے لیے
الائچی: پانچ عدد
پستہ: آدھا کپ چاپڈ
سب سے پہلے دو کلو دودھ کو ابلنے رکھ دیں۔۔جب ایک ابال آجائے تو آنچ تھوڑی کم کردیں اب اس میں تھوڑے سے پستے ڈال دیں تاکہ ان کا فلیور آجائے۔اور ساتھ ہی الائچی بھی۔اگر آپ کے پاس گرین فوڈ کلر ہو تو تھوڑا سا وہ بھی ڈال لیں۔(میرے پاس نہیں تھا سو نہیں ڈالا) اور ہلکی آگ پر دودھ کو گاڑھا ہونے دیں یہاں تک کہ سوا کلو رہ جائے۔اب دودھ میں کھویا ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں ساتھ ہی ایک کپ کنڈینسڈ ملک بھی ڈال لیں( اگر کنڈینسڈ ملک نا بھی ڈالیں صرف کھویا بھی ہو تو تب بھی بہت ٹیسٹی بنتے ہیں)۔کنڈینسڈ ملک ڈالیں تو چینی تھوڑی کم رکھیں۔
اب دوسری طرف کڑاہی میں آئل گرم کر کے نارمل سی ہیٹ پر بریڈ کے پیسز فرائی کرلیں۔بریڈ کے پیسز کو چمچ سے دبانا بالکل نہیں صرف ہلکا سا الٹ پلٹ کرنا ہے ۔۔فوراً سے وہ لائٹ براؤن ہوجاتے ہیں۔ جب سب فرائی ہو جائیں تو ایک ڈش میں نکال لیں۔
اگر آپ کو بریڈ کے پیسز کرنچی پسند ہیں تو دودھ کو تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے دیں۔۔ورنہ گرم گرم بھی ڈال سکتی ہیں۔۔
اب اس کے اوپر پستہ ڈال کر گارنش کریں اور فریج میں ٹھنڈا کر کے انجوائے کریں۔۔
http://i46.tinypic.com/j13dbo.jpg