ROSE
11-14-2011, 02:59 PM
محبّت میں محبّت کی صفائی دے رہے ہیں ہم
عجب عاشق ہیں عذر آشنائی دے رہے ہیں ہم
ہمارے حال پر جاناں بوہت خوش فہم مت ہونا
دکھانے ک لئے ایسے دکھائی دے رہے ہیں ہم
کوئی تحفہ تمھیں دینا تو تھا اپنی محبّت کا
تمہیں لو آج زخم آشنائی دے رہے ہیں ہم
ہمارے رات جگوں کا تم کو کچھ احساس تو ہوگا
دم رخصت تمہیں دام جدائی دے رہے ہیں ہم
جنھیں خون جگر سے پیش رو تحریر کرتے تھے
اب ان لفظوں کو دل کی روشنائی دے رہے ہیں ہم
ہم اتنے شور میں سب سے مخاطب بھی نہیں ساجد
جو سن سکتے ہیں بس انکو سنائی دے رہے ہیں ہم
اعتبار ساجد