life
11-06-2011, 06:35 PM
مجھ سے روُٹھے ہیں میرے اپنے قبیلے والے
میرے سینے میں ہر اک تیرِ ستم ٹوٹا ہے
لفظ و معنی کے تقاضوں سے اُلجھ کر اکثر!
میرے ہاتھوں میرا مجروح قلم ٹوٹا ہے
کربِ ناقدرئی یاراں کے بھنور میں گھِر کر
بارہا دل کی طرح شوق کا دَم ٹوٹا ہے
میرے سینے میں ہر اک تیرِ ستم ٹوٹا ہے
لفظ و معنی کے تقاضوں سے اُلجھ کر اکثر!
میرے ہاتھوں میرا مجروح قلم ٹوٹا ہے
کربِ ناقدرئی یاراں کے بھنور میں گھِر کر
بارہا دل کی طرح شوق کا دَم ٹوٹا ہے