PRINCE SHAAN
11-02-2011, 06:59 PM
http://labho.com/wp-content/uploads/2011/09/winter.jpg
باغ کی دیوار کے ساتھ
پھر بھی بیٹھی ہے خزاں باغ کی دیوار کے ساتھ
جب کے پتا بھی نہیں ہےکوئی اشجار کے ساتھ
ایک ہی میری انا، ایک انا کس کی ہے؟
کس نے دیوار بنا دی، میری دیوار کے ساتھ
تم بڑے لوگ ہو ، سیدھے ہی گزر جاتے ہو
ورنہ کچھ تنگ سی گلیاں بھی ہیں بازار کے ساتھ
مستقل درد کا سودا ہے، ذرا نرمی سے
کچھ رعایت بھی تو کرتے ہیں خریدار کے ساتھ
میں نے پہچان لیادُور سے، گھر تیرا ہے
پھول لپٹے ہوئے دیکھے جہاں دیوار کے ساتھ
باغ کی دیوار کے ساتھ
پھر بھی بیٹھی ہے خزاں باغ کی دیوار کے ساتھ
جب کے پتا بھی نہیں ہےکوئی اشجار کے ساتھ
ایک ہی میری انا، ایک انا کس کی ہے؟
کس نے دیوار بنا دی، میری دیوار کے ساتھ
تم بڑے لوگ ہو ، سیدھے ہی گزر جاتے ہو
ورنہ کچھ تنگ سی گلیاں بھی ہیں بازار کے ساتھ
مستقل درد کا سودا ہے، ذرا نرمی سے
کچھ رعایت بھی تو کرتے ہیں خریدار کے ساتھ
میں نے پہچان لیادُور سے، گھر تیرا ہے
پھول لپٹے ہوئے دیکھے جہاں دیوار کے ساتھ