PDA

View Full Version : آئنے کو مت توڑو


komal fatima
10-29-2011, 03:26 PM
آئنے کو مت توڑو

آئنے سے ڈرتے ہو، آئنے کو مت توڑو
ٹوٹ کر بھی آئینہ، آئنہ ہی رہتا ہے
آئنے کا ہر ٹکڑا، آئنہ ہی ہوتا ہے
جس کسی میں دیکھو گے عکس بنتے جاؤ گے
آئنے سے بچ کر تم جا کہیں نہ پاؤ گے
آئنہ حقیقت ہے، اس سے منہ نہیں موڑو

آئنے میں رہتے ہو ، آئنے کو مت توڑو
آئنہ جو ٹوٹے گا، تم بھی ٹوٹ جاؤ گے
عمر بھر نہیں خود کو پھر سمیٹ پاؤ گے
دوسرا بھی کوئی پھر کب سمیٹ پاتا ہے
عکس کرچیاں ہو کر جب بکھرتا جاتا ہے
آئنہ محبت ہے اس کا ساتھ مت چھوڑو
__________________

Mf Great Power
10-29-2011, 04:00 PM
gr8 shring

SHAYAN
10-30-2011, 02:59 PM
buht khub bhi

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.