PDA

View Full Version : ذي الحجہ


Mf Great Power
10-29-2011, 03:01 PM
ذي الحجہ
ذی الحجہ السلامي سال کا بارہواں مہينہ ہے، ايک روايت ميں آتا ہے کہ حضرت ابو سعيد خدري رضي اللہ تعالي فرماتےہيں، کہ حضور نبي کريم نے فرمايا کہ تمام مہينوں کا سردار رمضان المبارک کا مہينہ ہے اور تمام مہينوں ميں حرمت والا مہينہ ذي الحجہ ہے، حضرت عمر فاروق رضي اللہ تعالي عنہ نے ذي الحجہ کے مہينے ميں ہي اسلام قبول کيا تھا اور آپ کي شہادت بھي اسي مہينہ ميں ہي واقع ہوئي۔
ذي الحجہ کے مہينہ کے دس دنوں کي فضيلت بہت زيادہ ہے، اس مبارک مہينے کے پہلے عشرہ کے بارے ميں کہا جاتا ہے، کہ جوکوئي ان دس دنوں کي عزت کرتا ہے، اللہ تعالي يہ دس چيزيں اس کو عطا فرما کر اس کي عزت افزائي کرتا ہے، عمر ميں برکت، مال ميں زيادتي، اہل و عيال کي حطاظت، گناہوں کا کفارہ نيکيوں ميں اضافہ، نزع کے وقت آساني، ظلمت ميں روشني ، ميزان کا نيکيوں کي طرف پلڑا، جہنم سے نجات، جنت کے درجات، جس نے ذي الحجہ کے اس عشرہ ميں کسي مسکين کو کچھ خيرات دي تو گويا اس نے پيغمبروں کي سنت پر صدقہ کيا، جس نے ان دنوں ميں کسي مريض کي عيادت کي تو اس نے اوليا اللہ اور ابدال کي عيادت کي، جس نے کسي جنازے ميں شرکت کي اس نے گويا شہيدوں کے جنازے ميں شرکت کي، جس نے اس عشرہ ميں کسي مسلمان کو لباس پہنايا، تو اس کو پروردگار عالم اپني طرف سے خلت پہنائے گا، جو کسي يتيمپر مہرباني کرے گا اس پر اللہ تعالي عرش کے نيچے مہر باني فرمائے گا جو شخص کسي عالم کي مجلس ميں اس عشرہ ميں شريک ہوا اس نے گويا انبيا و مرسلين کي مجلس ميں شرکت کي۔
حضرت جابر بن عبداللہ سے مروي ہے کہ حضور نبي کريم نے فرمايا کہ اللہ تعالي کو ان دونوں سے زيادہ محبوب اور کوئي دن نہيں، ان دس دنوں ميں افضل اللہ تعالي کي راہ ميں جہاد کے دن بھي ايسے نہيں ہيں؟
آپ صلي اللہ تعالي نے فرمايا کہ اللہ تعالي کي راہ ميں اپنے گھوڑے کو زخمي کر دي اور خود بھي زخمي ہوا۔
ذي الحجہ کے ميہنے کے پہلے عشرہ کي فضيليت کے بارے ميں حضرت ابن عباس سے مروي ہے کہ حضور نے ارشاد فرمايا اور ايام ايسے نہيں ہيں جن ميں اللہ تعالي کو ان دنوں يعني ذي الحجہ کے دس دنوں کے عمل سے زيادہ پسند ہو صحابہ نے عرض کيا اللہ تعالي کي راہ ميں جہاد کرنا ايسا نہيں؟ آ٫ نے فرمايا ہاں کيا اللہ کي راہ ميں جہاد بھي، مگريہ کہ آدمي اپنا مال و جان لے کر اللہ تعالي کي راہ ميں نکلا اور ان ميں سے کچھ بھي سلامت نہ پايا۔
نفلي روزے۔
ذي الحجہ کے مہينے کي يکم تاريخ سے نو تاريخ تک روزے رکھنے کي برکت بہت زيادہ ہے، ان ايام ميں سب سے زيادہ فضيلت ساتويں، آٹھویں او نويں ذي الحجہ کو روزے رکھنے کي ہے، حضرت عائشہ صديقہ سے مروي ہے کہ ايک جوان جو احاديث رسول سنا کرتا تھا جب ذي الحجہ کا چاند نظر آيا تو اس نے روزہ رکھ ليا، جب حضور کريم کو يہ خبر دي گئي تو آپ نے اسکو بلايا اور پوچھا، تجھے کس نے اس بات پر آمادہ کيا تو نے روہ رکھ ليا؟
اس نے عرض کيا يا رسول اللہ ميرے ماں باپ آپ پر قربان، يہ خج و قرباني کے دن ہيں، شايد کہ اللہ مجھے بھي ان کي دعائوں ميں شامل فرمادے، آپ نے فرمايا تجھے ہر دن کے روزے کا اجر سو غلام آذاد کرانے کے برابر، سوانٹوں کي قربانيوں اور اللہ کي راہ ميں دئيے گئے سو گھوڑوں کے اجر کے برابر ہے، جب آٹھويں ذي الحجہ کا دن ہوگا تو تجھے اس دن کے روزہ کا ثواب ہزار غلام آزاد کرانے، ہزار اونٹ قربان کرنے، اور اللہ کي راہ ميں سواري کيلئے ہزار گھوڑے دينے کے برابر حاصل ہوگا، جب نويں دن روزہ ہوگا، تو تجھے اس دن کے روزہ کا ثواب دو ہزار غلام آزاد کرانے دو ہزار اونٹ کي قرباني اور اللہ کي راہ ميں سوارئ کيلئے دو ہزار گھوڑوں کے اجر کے برابر ہوگا۔
ي الحجہ کا چاند۔
ايک روايت ميں آتا ہے کہ حضور ذي الحجہ کے مہينے کا چاند ديکھتے تو يہ دعا فرماتے۔

الحمد اللہ الذي تشريف الشھور بالشھر الحرام و شرف اابيوت بالبيت الحرم اللھم اھل ھذا الشھر بالامن والايمان والسلامتہ والاسلام و بالفضل ولاکرام بحرمتہ الرکن والمقام الھم اغفر ذنوبنا بعزتہ واسترعيوبنا بعظمتہ وبارک علينا ببرکتہ لا تواخذ نا بالتقصار يا بصير يا خبير يا ذالجلال والاکرام۔

پہلي شب۔
ذي الحجہ کے مينہ کي پہلي شب کو چاہئے کہ دو رکعت نفل پڑھ کر ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد ايک ايک بار سورہ کافرون پڑھے، انشاءاللہ ثواب عظيم حاصل ہوگا، اس کے علاوہ پہلي شب نماز عشا کے بعد چار رکعت نفل نماز دو رکعت کرکے اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد پچيس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے تو انشا اللہ بہت زيادہ ثواب بارگاہ الہي سے عطا ہوگا۔
اس ماہ کي پہلي شب سے دسويں شب تک روزانہ نماز عشا کے بعد دو رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ پہلي رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد ايک مرتبہ آيتہ الکرسي، پندرہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے دوسري رکعت میں سورہ اخلاص پڑھے تو بفضل باري تعالي اس کے گناہوں کي معافي عطا ہوگي، اللہ تعالي اپن خصوصي فضل و کرم سے نيکي کے کرنے کي توفيق مرحمت فرمائے گا۔

دوسري شب۔
ذي الحجہ کےکي دوسري شب ميں نماز عشا کے بعد چاہے کہ چار رکعت نفل و نماز دو دو رکعت کرکےاس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد تين مرتبہ آيت الکرسي تين مرتبہ سورہ اخلاص، تين مرتبہ سورہ فلق،تين مرتبہ سورہ الناس پڑھے نماز کے بعد گيارہ مرتبہ يہ درور پاک پڑھے۔
اللھم صلي وسلم وبارک علي سيدنا محمد والہ وصحبہ اجمعين۔
اس کے بعد دعا کيلئے اپنے ہاتھ دراز کرے اور پہلے يہ پڑھے۔
سبحان ذي العزتہ والجبروت سبحان ذالقدرتہ والملکوت سبحان ذي الحي الذي لايموت لا الہ الا اللہ ھو يحي و يميت و ھوحي لايموت سبحان اللہ رب العباد والبلاد و الحمد للہ کثيرا طيبا مبارکا علي کل حال، اللہ اکبر کثيرا ربنا جل جلالہ وقدرتہ بکل مکان۔

پہلي جمعرات۔
جوکوئي ذي الحجہ کي پہلي جمعرات کو بعد نماز عشاء دو رکعت نفل نامز اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد ايک مرتبہ سورہ الکوثر اور ايک مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے اور نہايت توجہ و يکسوئي کے ساتھ پڑھے تو انشاللہ اسے اس دنياوي زندگي ميں ہي جنت ميں اپنا مقام دکھاديا جائےگا
پہلا جمعہ۔
جو کوئي ذي الحجہ کے پہلے جمعتہ المبارک کو نماز جمعہ کے بعد چھ رکعت نفل نماز دو رکعت کرکے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد پندرہ پندرہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے ، سلام پھيرنے نے بعد دس مرتبہ يہ مبارک کلمات پڑھے۔
لا الہ الا اللہ الملک الحق المبين۔
اسکے بعد اول و آخر گياہ گيارہ مرتبہ درود شريف پڑھے اور اللہ تعالي سے نماز کي قبوليت کي دعا مانگے اور اپنے گناہوں کي معافي کيلئے گڑ گڑا کر دعا مانگے انشااللہ دعا قبول ہوگي، اللہ تعالي اپنے فضل و کرم سے اس نماز پڑھنے والے کے گناہوں کي معافي عطافرمائے گا اسے جنت ميں جگہ عطا فرمائے گا۔
جو کوئي ذي الحجہ کئے پہلے عشرہ کو جمعتہ المبارک کي شب نماز عشاہ کے بعد چھ رکعت نفل نماز دو رکعت کرکے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد پندرہ پندرہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے اور نماز پڑھنے کے بعد يہ کہے۔
يا نور تنورت بالنور والنور في نور نورک يا نور
تو انشا اللہ اس نماز کے پڑھنے والے کا قلب نور ايمان سے منور ہوگا۔
وظائف۔
ذي الحجہ کي پہلي اور چھٹی تاريخ کو چاہئيے کہ نماز فجر يا نماز ظہر کے بعد ايک سو مرتبہ يہ کلمات پڑھے۔
لا الہ ال اللہ وحدہ لا شريک لہ الملک ولہ الحمد يحي ويميت وھو حي لا يموت بيدہ الخير و ھو علي کل شي قدير۔
اس ماہ کي دوسري اورساتويں تاريخ کو نماز فجر يا نماز ظہر کے بعد نہايت توجہ و يکسوئي کے ساتھ ايک سو مرتبہ يہ کلمات پڑھے۔
اشھد ان لا الہ الا اللہ وحد لا شريک لہ الہ واحد احد صمد فرد و ترا ولم يتخذ صاحبا ولاولدا۔
ذي الحجہ کے ميہنے کي چوتھي اور نويں تاريخ کو چاہئے کہ نماز فجر يا نماز ظہر کے بعد ايک سو مرتبہ يہ کلمات مبارکہ پڑھے۔
اشھد ان لا الہ الا اللہ وحدہ لاشريک لہ لہ الملک و لہ الحمد يحي ويميت بيدہ الخير وھو علي کل شي قدير۔
ذي الحجہ کے مہينہ کي پانچويں اور دسويں تاريخ کو چاہئيے کہ نماز فجر يا نماز ظہر کے بعد ايک سو مرتبہ يہ مبارک کلمات پڑھے۔
حسبي اللہ وکفي سمع اللہ لمن دعا ليس ولا للہ المنتھي سبحان لم يزل کريما ولا يزال رحيما۔
ذي الحجہ کے پہلے عشرہ ميں ان مبارک کلمات کا پڑھنا اور نہايت توجہ و يکسوئي کے ساتھ پڑھنا بے پناہ فيوض و برکات کے حاصل کرنے کا باعث ہے، ان کے پڑھنے سے ثواب عظيم حاصل ہوتا ہے، اللہ تعالي بے شمار نيکياں عطا فرماتا ہے اور بندے کے گناہوں کي معافي عطا فرماتا ہے اس کے علاوہ نيکي کے کاموں کے کرنے اور برائي سے بچنے کي توفيق فرماتا ہے۔
ذي الحجہ کے مہينے کے پہلے عشرہ ميں روزانہ بلانہ غا سورہ والضحي پڑھنے کي بہت زيادہ فضيلت ہے پروردگار عالم اس سورہ کو پڑھنے والے کو اپنے فضل وکرم سے نوازتا ہے اور جہنم سے خلاصي نصيب فرماتا ہے اس کے علاوہ اس مہينے کے پہلے دس ايام ميں جو کوئي روزانہ بلا ناغا سورہ فجر پڑھے تو با فضل باري تعالي قيامت کے دن اس کے حساب و کتاب ميں آساني ہوگي اور وہ اس دن امن ميں ہوگا۔
حضرت علي سے مروي ہے کہ حضور نے ارشاد فرمايا کہ موقف عرفہ ميں اس دعا سےافضل اور کوئي قول يا عمل نہيں ہے، اللہ تعالي اس دعا کو پڑھنے والے کي طرف توجہ فرماتا ہے، حضرت علي فرماتے ہيں کہ حضور عرفات ميں قبلہ رو ہوکر دعا مانگنے والے کي طرح دونوں دست مبارک پھيلا کر تين مرتبہ لبيک فرماتے پھر ايک سو مرتبہ يہ فرماتے۔
لا الہ الا اللہ وحدہ لاشريک لہ لہ الملک ولہ الحمد یحي و يميت بيدہ الخير وھو علي کل شي قدير۔
پھر ايک سو مرتبہ يہ مبارک کلمات ارشاد فرمائے۔
لاحول ولا قوتہ الا باللہ العلي العظيم اشھدن ان اللہ علي کلي شي قدير و ان اللہ قد احاط بکل شي علما۔
اس کے بعد تين مرتبہ يہ فرماتے ان اللہ ھوالسميع العليم۔
پھر تين مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھتے ہر مرتبہ سورہ فاتحہ بسم اللہ الرحمن الرحيم سے شروع فرماتے اور آمين پر ختم کرتے اس کے بعد پھر ايک سو مرتبہ سورہ اخلاص پڑھتے پھر ايک مرتبہ يہ پڑھتے۔
بسم اللہ الرحمن الرحيم اللھم صلي النبي الامي ورحمت اللہ و برکاتہ۔
اس کے بعد آپ جو چاہے دعا فرماتے حضور ارشاد فرماتے ہيں کہ جو شخص اس طرح دعا کرتا ہے، فرشتہ سے اللہ تعالي فرماتا ہے، ميرے بندہ کو ديکھو اس نے ميرے گھر کي طرف رخ کيا ميري بزرگي بيان کي، تسبيح و تہليل ميں مشغول ہوا اور جو سورتہ مجھے سب سے زيادہ محبوب تھي وہ وہي پڑھي اور ميرے رسول پر درود بھيجا، ميں تم کو گواہ بناتا ہوں، کہ ميں نے اس کے عمل کو قبول کيا اور اسکے اجر کو واجب کرديا، اسکے گناہ بخش دئيے اور اس نے جو کچھ مانگا میں نے اس کي سفارش قبول کي۔
عرفہ کے دن چاہے کہ نماز فجر کے بعدسات مرتبہ يہ دعا پڑھے اول و آخر درود پاک پڑھے۔
ياذخيري يا ذخيرتي يا ممدني عند شدتي يارجائي عندمصيبتي ياغياثي عند فاقتي يا انثي عند وحدتي يارحمتي في دفتي يا دليل في خيرتي بک التوفيق۔
حضرت علي سے مروہ ہے، کہ حضور نے ارشاد فرمايا کہ عرفہ ميں ميري اور مجھ سے پہلے پيغمبروں کي دعا يہ ہے۔
لا الہ الا اللہ وحدہ لا شريک لہ لہ المک ولہ الحمد وھو علي کل شي قدير، الھم اجعل في قلبي نورا وفي سمعي نورا وفي بصري نورا اللھم اشرح لي صدي ويسرلي امري الھم اني اعوذبک من وساوس صدر و فتنتہ القبر وشتات الامر الھم اني اعوذبک من شرما يليج في الليل ومن شرما يليج في النھار و من شر ما تھب بہ الرياح ومن شر بوائق الدھر۔
حضرت علي سے مروي ہے فرماتے ہيں کہ حضور نبي کريم کي شام کو اکثر يہ دعا کرتے ہيں اور فرماتے ہيں۔
اللھم لک الحمد کما تقول وخير مما تقول اللھم لک صلواتي ونسکي مومحياي ومماتي ولک يا رب تراثي اللھم اني اعوذبک من العذاب القبر وفتنتہ اصدر وشتات المر اللھم اني اسالک من خير ما تجري بہ الريح۔
عرفہ کے دن نماز عصر کے بعد غروب آفتاب سے پہلے جو کوئي يہ دعا کلمات اس طرح سے پڑھے کہ اول و آخر ايک سو مرتبہ درود شريف پڑھے۔
بسمم اللہ ماشا اللہ لاحول ولا قوتہ الا بااللہ۔
بسمم اللہ ماشا اللہ لا يسوق الخير الا بااللہ۔
بسمم اللہ ماشا اللہ کل نعمتہ من اللہ بسم اللہ۔
بسمم اللہ ماشا اللہ کل بيد اللہ بسم اللہ ماشا اللہ۔
لايصرف السو الا باللہ بسم اللہ ماشا اللہ وما کان من نعمتہ فمن اللہ۔
تو بفضل باري تعالي اس کو پڑھنے والا جو بھي جائز دعا مانگے وہ قبول ہوگي

AYAZ
10-29-2011, 03:07 PM
Shukria for this detail information about Zil Hajj.

haya ali
10-29-2011, 03:28 PM
JazakAllah for infoooooo

Mf Great Power
10-29-2011, 03:58 PM
Thanks

PaGli
10-30-2011, 03:40 PM
JazakAllah

Mf Great Power
10-31-2011, 10:31 AM
Thanks pagli

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.