PDA

View Full Version : بہتر سال پرانی کار تیس لاکھ پاؤنڈ میں نیلا


-|A|-
02-08-2009, 06:38 PM
بہتر سال پرانی کار تیس لاکھ پاؤنڈ میں نیلام
http://www.bbc.co.uk/worldservice/images/2009/01/20090102101202bugatti203.jpg
یہ گاڑی نیو کاسل کے ایک ڈاکٹر ہیرلڈ کار کی ملکیت تھی


ایک انیس سو سینتیس ماڈل کلاسک بگاٹی کار جو آدھی صدی تک ٹائن سائیڈ کے ایک گیراج میں دھول چاٹتی رہی، فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والی ایک نیلامی میں تیس لاکھ پاؤنڈ میں فروخت ہوگئی ہے۔
نادر اشیاء کی نیلامی کرنے والے ادارے بونہمز نے اس کار کو موٹرنگ کی دنیا کی ایک انوکھی کار کے طور پر پیش کیا تھا جس کا انجن گزشتہ پچاس سال سے سٹارٹ نہیں ہوا۔

یہ گاڑی نیو کاسل کے ایک ڈاکٹر ہیرلڈ کار کی ملکیت تھی اور دو سال پہلے ان کے انتقال کے بعد ان کے رشتہ داروں کے ہاتھ لگی۔

ستاون ایس اٹلانٹے قسم کی یہ کار سب سے پہلے برٹش ریسنگ ڈرائیورز کلب کے پہلے صدر ارل ہاؤ نے خریدی تھی۔ اس وقت اس قسم کی صرف سترہ کاریں تیار کی گئی تھی۔

ارل ہاؤ نے آٹھ سال رکھنے کے بعد یہ دو سیٹر گاڑی سن انیس سو پینتالیس میں بیچ دی۔ دس سال تک مختلف مالکان کے پاس رہنے کے بعد یہ گاڑی سن انیس سو پچپن میں ڈاکٹر ہیرلڈ کار تک پہنچی۔ انہوں نے یہ کار نارتھمبر لینڈ کے ایک رئیس لارڈ رِڈلے سے خریدی تھی۔

ڈاکٹر کار نے گاڑی کو سن انیس سو ساٹھ تک چلایا اور اس کے بعد اسے گیراج میں کھڑا کر دیا۔ ان کے رشتہ داروں کو اس گاڑی کا پتا سن دو ہزار سات میں ان کے انتقال کے بعد پتا چلا۔

یہ گاڑی انتہائی کم چلی ہوئی تھی اور اس کے میٹر کی ریڈنگ چھبیس ہزار دو سو چوراسی میل تھی۔

پیرس میں ہونے والی نیلامی میں گاڑی چونتیس لاکھ سترہ ہزار پانچ سو یورو میں فروخت کی گئی۔

بگاٹی ستاون ایس کو پرانی گاڑیوں کے شائقین میں بہت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کم از کم چار بگاٹی گاڑیاں تو فرانس کے گاڑیاں کے قومی میوزیم میں موجود ہیں جبکہ باقی پرائیویٹ شائقین کے پاس ہیں۔

Nida-H
02-10-2009, 10:39 AM
hmm..nice sharing !!

-|A|-
02-10-2009, 03:35 PM
Thanks

FAJAAN
07-14-2009, 01:34 PM
nyce sharing

SHAYAN
07-18-2009, 01:16 PM
Nyx

Dashing Ahsan
07-21-2009, 10:11 PM
nice

MeOw*
07-24-2009, 03:22 PM
nice one

CaReLeSs
08-24-2011, 02:44 AM
Nice Sharing..
:):)

*NRB*
12-20-2011, 06:01 PM
pagal he kea khareedny wala

Abewsha
05-26-2013, 10:43 PM
nice sharing.....................

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.