Log in

View Full Version : ایمان امید اور محبت

Bint E Aadam
10-20-2011, 12:09 PM
http://i1129.photobucket.com/albums/m515/Ms_Bhatti/Golden%20Words/Photo0212.jpg

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

میں آپ سے یہ نہیں پوچھوں گا کہ آپ نے دین کے لیے کیا چھوڑا مین صرف یہ پوچھوں گا کہ آپ نے کیوں چھوڑا اور یہ سوال اس لیے کروں گا کہ خدا کے لیے کیے جانے والے عمل پر فخر کے بجائے آپ کو پچھتاوا ہے اور یہ پچھتاوا شر سے بڑھ کر ہوتا ہے۔ یہ انسان کا ہر اچھا عمل بھی تباہ کر دیتا ہے خدا کے لیے کیے جانے والے عمل پر شکر اور پھر فخر کرنا چاہیے کہ اس نے آپ کو آزمایا اور آپ نے ثابت قدمی اور استقامت دکھائی لیکن اگر آپ نے پچھتانا تھا تو پھر آپ یہ قربانی نہ دیتیں آپ بھی سائے کا انتخاب کرلیتیں راستے تو دونوں ہی تھے آپ کے پاس اور کسی نے آپ کو یقینا مجبور بھی نہیں کیا ہو گا کم از کم اللہ نے نہیں اس نے تو اختیار دیا آپ کو کہ انتخاب کا حق استعمال کریں پھر آپ نے اہپنے اختیار کو استعمال کیا اب پچھتاوا کیوں؟

اقتباس:- عمیرہ احمد ناول ایمان امید اور محبت

Bint E Aadam
10-20-2011, 12:11 PM
http://i1129.photobucket.com/albums/m515/Ms_Bhatti/Dividers/ofgydrnkhv83ef0dq9ym.gif

نام نہاد مسلمان سے آپ کی کیا مراد ہے امید بی بی؟ اگر ایمان علی نام نہاد مسلمان ہے تو ہم سب نام نہاد مسلمان نہیں ہیں جن کے اعمال اور افعال اسلام کے بتائے ہوئے کسی اصول سے مطابقت نہیں رکھتے جن کے ایمان کمزور ہوتے ہیں جو صر ساری زندگی اس بات کا فائدہ اٹھاتے ہیں کہ انہیں پیدائشی طور پر مسلمان گھرانے میں پیدا کیا گیا ورنہ اگر دین کے لیے قربانی دینی پڑے تو مسلمانوں کی ان فہرستوں میں خاصی تعداد کم ہو جاتی ہے مگر صرف دعوا کرنا پڑے تو مسلمان اپنے علاوہ کسی دوسرے کو مسلمان تسلیم ہی نہیں کرتا

عمیرہ احمد ۔۔۔۔۔۔ ایمان امید محبت صفحہ نمبر 67

http://i1129.photobucket.com/albums/m515/Ms_Bhatti/Dividers/ofgydrnkhv83ef0dq9ym.gif

Bint E Aadam
10-20-2011, 12:12 PM
http://i1129.photobucket.com/albums/m515/Ms_Bhatti/Dividers/467987f431u9v1sr.gif

اللہ خود پر کوئی احسان نہیں رکھتا امید بی بی! اگر آپ نے اس کے لیے کوئی چیز چھوڑی ہے تو وہ آپ کو اس سے بہتر شے سے نواز دے گا

انسان کی خواہشات سے اللہ کو دلچسپی نہیں ہے وہ اس کی تقدیر اپنی مرضی سے بناتا ہے اسے کیا ملنا ہے اور کیا نہیں ملنا اس کا فیصلہ وہ خود کرتا ہے جو چیز آپ کو ملنا ہے آپ اس کی خواہش کریں یا نہ کریں وہ آپ ہی کی ہے وہ کسی دوسرے کے پاس نہیں جائے گی مگر جو چیز آپ کو نہیں ملنا ہے وہ کسی کے پاس بھی چلی جائے گی مگر آپ کے پاس نہیں آئے گی انسان کا مسلئہ ہے کہ وہ جانےو الی چیز کے ملال میں مبتلا رہتا ہے آنے والی چیز کی خوشی اسے مسرور نہیں کرتی

عمیرہ احمد ۔۔۔۔۔۔ ایمان امید محبت صفحہ نمبر 67، 68

http://i1129.photobucket.com/albums/m515/Ms_Bhatti/Dividers/467987f431u9v1sr.gif

SHAYAN
06-23-2013, 06:10 AM
Nice Sharing

Flower~
07-11-2013, 03:25 PM
http://i1129.photobucket.com/albums/m515/Ms_Bhatti/Golden%20Words/Photo0212.jpg

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

میں آپ سے یہ نہیں پوچھوں گا کہ آپ نے دین کے لیے کیا چھوڑا مین صرف یہ پوچھوں گا کہ آپ نے کیوں چھوڑا اور یہ سوال اس لیے کروں گا کہ خدا کے لیے کیے جانے والے عمل پر فخر کے بجائے آپ کو پچھتاوا ہے اور یہ پچھتاوا شر سے بڑھ کر ہوتا ہے۔ یہ انسان کا ہر اچھا عمل بھی تباہ کر دیتا ہے خدا کے لیے کیے جانے والے عمل پر شکر اور پھر فخر کرنا چاہیے کہ اس نے آپ کو آزمایا اور آپ نے ثابت قدمی اور استقامت دکھائی لیکن اگر آپ نے پچھتانا تھا تو پھر آپ یہ قربانی نہ دیتیں آپ بھی سائے کا انتخاب کرلیتیں راستے تو دونوں ہی تھے آپ کے پاس اور کسی نے آپ کو یقینا مجبور بھی نہیں کیا ہو گا کم از کم اللہ نے نہیں اس نے تو اختیار دیا آپ کو کہ انتخاب کا حق استعمال کریں پھر آپ نے اہپنے اختیار کو استعمال کیا اب پچھتاوا کیوں؟

اقتباس:- عمیرہ احمد ناول ایمان امید اور محبت

buhat zabardast
my fav novel emaan umeed aur muhabbat

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.