PDA

View Full Version : ہاشم نديم کے ناول "عبداللہ" کے باب "آخري مس


ROSE
10-19-2011, 04:55 PM
جھگڑا خدا کا تو تھا ہي نہيں کہ خدا تو ازل سے ہم سب کا ايک ہي ہے۔ فرق تو پيارے نبي صلي اللہ عليہ وسلم کي آمد کا ہے۔ اسلام تو ہميشہ اور ہميشہ کے ليے نازل ہوا تھا۔ حضرت آدم عليہ اسلام سے لے کر حضور صلي اللہ عليہ وسلم تک ہر مذہب اسلام ہي کي ايک شکل تھي۔ ہاں مگر آخري نبي الزماں صلي اللہ عليہ وسلم کي نبوت کا طرہ امتياز مسلمانوں کے حصے ميں آيا اور يہي يہود کي ہم سے منافرت کي بنيادي وجہ بھي تھي۔ صديوں تک يہ تاج يہود کے پاس رہا اور اللہ انہيں اُن کي بے تحاشا نافرمانيوں کے باوجود نبيوں کي فرمائش پر معاف کرتا رہا، ليکن پھر يہ امتياز ان سے آخرکار چھين گيا۔ چودہ صدياں گزرنے کے باوجود آج بھي يہود کہيں نہ کہيں مسلمانوں کو ہي اس ذلت کا سبب سمجھتے ہيں۔ اس عرصے ميں انہوں نے دھوکے سے اپنے ليے ايک زمين کا ٹکڑا تو حاصل کر ليا، ليکن اپنا قبلہ وہ ہميشہ کے ليے کھو چکے تھے۔ اور ہمارے قبلے کو کبھي انہوں نے دل سے تسليم نہيں کيا۔

(اقتباس: ہاشم نديم کے ناول "عبداللہ" کے باب "آخري مسيحا" سے)


يا خدا.............تو جانتا ہے کہ ميں تيري کائنات کا سب سے حقير زرہ ہوں، ليکن ميري کم ظرفي کي داستانيں آسمان سے بھي بلند ہيں۔ ميري حقيقت سے اور ميرے دل ميں چھپے ہر چور سے بس تو ہي واقف ہے۔ ميرے گناہوں کي فہرست کتني بھي طويل سہي، تيري بےکراں رحمت سے کم ہے۔ سو، ميري منافقت بھري توبہ و معافي کو يہ جانتے ہوئے بھي قبول فرما کہ توبہ کرتے وقت بھي ميرے دل کا چور مجھے تيري نافرماني پر مستقل اُکساتا رہتا ہے۔ پھر بھي تجھے تيرے پيارے صلي اللہ عليہ وسلم کا واسطہ ميري لاج رکھنا۔ ميرے عيبوں پر اور ميري جہالت پر پردہ ڈالے رکھنا۔ ميرے مولا! تيرا ہي آسرا ہے، تو ہي عيبوں کا پردہ دار ہے۔ ميري جھولي ميں سو چھيد ہيں، پھر بھي يہ جھولي تيرے سامنے پھيلي ہوئي ہے۔ اسے بھر دے ميرے مالک۔

(اقتباس: ہاشم نديم کے ناول "عبداللہ" کے باب "آخري مسيحا" سے)
__________________

Miss Habib
10-19-2011, 11:48 PM
thankss rose
ye novel parha hai maine
i like it

ROSE
10-20-2011, 02:07 PM
Thanks

CaReLeSs
11-07-2011, 11:10 PM
Xabardast...

ROSE
11-14-2011, 10:14 AM
Thanks

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.