PDA

View Full Version : ناول مصحف ۔۔۔۔۔ نمرہ احمد۔۔۔۔۔۔ ریفرینس


Bint E Aadam
10-11-2011, 02:00 PM
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

ناول مصحف ۔۔۔۔۔ نمرہ احمد۔۔۔۔۔۔ ریفرینس

قسط دوسری صفحہ 224




قُلْ بِفَضْلِ اللّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُواْ هُوَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ

تم فرماؤ اللّٰہ ہی کے فضل اور اسی کی رحمت اور اسی پر چاہئے کہ خوشی کریں وہ ان کے سب دھن دولت سے بہتر ہے

پارہ 11 سورہ 10 سورہ یونس آیت 58

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:01 PM
انشاء اللہ پوری اقساط میں موجود قرانی آیات کا ریفرنس اور حدیث جو نمرہ نے یوز کی وہ شئیر کروں گی

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:02 PM
ناول مصحف ۔۔۔۔۔ نمرہ احمد۔۔۔۔۔۔ ریفرینس

قسط دوسری صفحہ 223


وضو کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" جو شخص وضو کی ابتداء میں اللہ کا نام نہ لے اسکا وضو ہی نہیں ہوتا

ترمذی شریف جلد 1 حدیث 22

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:02 PM
ناول مصحف ۔۔۔۔۔ نمرہ احمد۔۔۔۔۔۔ ریفرینس

قسط دوسری صفحہ 224

31. وَ قُلْ لِّلْمُؤْمِنٰتِ یَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِهِنَّ وَ یَحْفَظْنَ فُرُوْجَهُنَّ وَ لَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَهُنَّ اِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَ لْیَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلٰى جُیُوْبِهِنَّ١۪ وَ لَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَهُنَّ اِلَّا لِبُعُوْلَتِهِنَّ اَوْ اٰبَآىِٕهِنَّ اَوْ اٰبَآءِ بُعُوْلَتِهِنَّ اَوْ اَبْنَآىِٕهِنَّ اَوْ اَبْنَآءِ بُعُوْلَتِهِنَّ اَوْ اِخْوَانِهِنَّ اَوْ بَنِیْۤ اِخْوَانِهِنَّ اَوْ بَنِیْۤ اَخَوٰتِهِنَّ اَوْ نِسَآىِٕهِنَّ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُنَّ اَوِ التّٰبِعِیْنَ غَیْرِ اُولِی الْاِرْبَةِ مِنَ الرِّجَالِ اَوِ الطِّفْلِ الَّذِیْنَ لَمْ یَظْهَرُوْا عَلٰى عَوْرٰتِ النِّسَآءِ١۪ وَ لَا یَضْرِبْنَ بِاَرْجُلِهِنَّ لِیُعْلَمَ مَا یُخْفِیْنَ مِنْ زِیْنَتِهِنَّ وَ تُوْبُوْۤا اِلَى اللّٰهِ جَمِیْعًا اَیُّهَ الْمُؤْمِنُوْنَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ۝۳۱

31. اور مسلمان عورتوں کو حکم دو اپنی نگاہیں کچھ نیچی رکھیں اور اپنی پارسائی کی حفاظت کریں اور اپنا بناؤ نہ دکھائیں مگر جتنا خود ہی ظاہر ہے اور وہ دوپٹے اپنے گریبانوں پر ڈالے رہیں اور اپنا سنگار ظاہر نہ کریں مگر اپنے شوہروں پر یا اپنے باپ یا شوہروں کے باپ یا اپنے بیٹے یا شوہروں کے بیٹے یا اپنے بھائی یا اپنے بھتیجے یا اپنے بھانجے یا اپنے دین کی عورتیں یا اپنی کنیزیں جو اپنے ہاتھ کی مِلک ہوں یا نوکر بشرطیکہ شہوت والے مرد نہ ہوں یا وہ بچّے جنہیں عورتوں کی شرم کی چیزوں کی خبر نہیں اور زمین پر پاؤں زور سے نہ رکھیں کہ جانا جائے ان کا چُھپا ہوا سنگار اور اللہ کی طرف توبہ کرو اے مسلمانو سب کے سب اس امید پر کہ تم فلاح پاؤ

پارہ 18 سورہ 24 سورہ النور آیت 31

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:02 PM
ناول مصحف ۔۔۔۔۔ نمرہ احمد۔۔۔۔۔۔ ریفرینس

قسط دوسری صفحہ 233

48. وَ اَنَّه هُوَ اَغْنٰى وَ اَقْنٰىۙ۝۴۸

48. اور یہ کہ اسی نے غنٰی دی اور قناعت دی

49. وَ اَنَّه هُوَ رَبُّ الشِّعْرٰىۙ۝۴۹

49. اور یہ کہ وہی ستارہ شِعرٰی کا رب ہے


50. وَ اَنَّه اَهْلَكَ عَادَا اِ۟لْاُوْلٰىۙ۝۵۰

50. اور یہ کہ اسی نے پہلی عاد کو ہلاک فرمایا


51. وَ ثَمُوْدَاۡ فَمَاۤ اَبْقٰىۙ۝۵۱

51. اور ثمود کو تو کوئی باقی نہ چھوڑا

52. وَ قَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ اِنَّهُمْ كَانُوْا هُمْ اَظْلَمَ وَ اَطْغٰى۝۵۲

52. اور ان سے پہلے نوح کی قوم کو بیشک وہ ان سے بھی ظالم اور سرکش تھے

53. وَ الْمُؤْتَفِكَةَ اَهْوٰىۙ۝۵۳

53. اور اس نے الٹنے والی بستی کو نیچے گرایا


54. فَغَشّٰىهَا مَا غَشّٰىۚ۝۵۴

54. تو اس پر چھایا جو کچھ چھایا

55. فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكَ تَتَمَارٰى۝۵۵

55. تو اے سننے والے اپنے رب کی کون سی نعمتوں میں شک کرے گا

56. هٰذَا نَذِیْرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْاُوْلٰى۝۵۶

56. یہ ایک ڈر سنانے والے ہیں اگلے ڈرانے والوں کی طرح

57. اَزِفَتِ الْاٰزِفَةُۚ۝۵۷

57. پاس آئی پاس آنے والی

58. لَیْسَ لَهَا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ كَاشِفَةٌ۝۵۸

58. اللہ کے سوا اس کا کوئی کھولنے والا نہیں

59. اَفَمِنْ هٰذَا الْحَدِیْثِ تَعْجَبُوْنَۙ۝۵۹

59. تو کیا اس بات سے تم تعجب کرتے ہو

60. وَ تَضْحَكُوْنَ وَ لَا تَبْكُوْنَۙ۝۶۰

60. اور ہنستے ہو اور روتے نہیں

61. وَ اَنْتُمْ سٰمِدُوْنَ۝۶۱

61. اور تم کھیل میں پڑے ہو

پارہ 27 سورہ 53 سورہ النجم آیت 48 تا 61

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:03 PM
ناول مصحف ۔۔۔۔۔ نمرہ احمد۔۔۔۔۔۔ ریفرینس

قسط دوسری صفحہ 239

دجال مدینہ منورہ میں داخل نہیں ہو سکتا

آپ صلی اللہ علیہو سلم نے فرمایا" دجال مدینہ میں آئے گا تو فرشتوں کو اس شہر کا محاصرہ کیے ہوئے پائے گا لہذا انشاء اللہ یہاں نہ طاعون کی وباء پھیلے گی اور نہ دجال داخل ہو سکے گا


ترمذی شریف جلد 1 کتاب الفتن باب 1443 حدیث 2063

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:04 PM
ناول مصحف ۔۔۔۔۔ نمرہ احمد۔۔۔۔۔۔ ریفرینس

قسط تیسری صفحہ 219

وَ لَا تَشْتَرُوْا بِاٰیٰتِیْ ثَمَنًا قَلِیْلًا وَّ اِیَّایَ فَاتَّقُوْنِ۝۴۱

41.اور میری آیتوں کے بدلے تھوڑے دام نہ لو اور مجھی سے ڈرو

42. وَ لَا تَلْبِسُوا الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَ تَكْتُمُوا الْحَقَّ وَ اَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ۝۴۲

42. اور حق سے باطل کو نہ ملاؤ اور حق کو نہ چھپاؤ جب کہ تم جانتے ہو

پارہ 1 سورہ 2 سورہ البقرہ آیات 41،42

44. اَتَاْمُرُوْنَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَ تَنْسَوْنَ اَنْفُسَكُمْ وَ اَنْتُمْ تَتْلُوْنَ الْكِتٰبَ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۝۴۴

44. کیا لوگوں کو بھلائی کا حکم دیتے ہو اور اپنی جانوں کو بھولتے ہو حالانکہ تم کتاب پڑھتے ہو تو کیا تمہیں عقل نہیں

پارہ 1 سورہ 2 سورہ البقرہ آیات 44




قسط تیسری صفحہ 220

45. وَ اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلٰوةِ وَ اِنَّهَا لَكَبِیْرَةٌ اِلَّا عَلَى الْخٰشِعِیْنَۙ۝۴۵

45. اور صبر اور نماز سے مدد چاہو اور بیشک نماز ضرور بھاری ہے مگر ان پر جو دل سے میری طرف جھکتے ہیں

پارہ 1 سورہ 2 سورہ البقرہ آیات 45

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:04 PM
ناول مصحف ۔۔۔۔۔ نمرہ احمد۔۔۔۔۔۔ ریفرینس

قسط تیسری صفحہ 221

58. وَ اِذْ قُلْنَا ادْخُلُوْا هٰذِهِ الْقَرْیَةَ فَكُلُوْا مِنْهَا حَیْثُ شِئْتُمْ رَغَدًا وَّ ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَّ قُوْلُوْا حِطَّةٌ نَّغْفِرْ لَكُمْ خَطٰیٰكُمْ وَ سَنَزِیْدُ الْمُحْسِنِیْنَ۝۵۸

58. اور جب ہم نے فرمایا اس بستی میں جاؤ پھر اس میں جہاں چاہو بے روک ٹوک کھاؤ اور دروازہ میں سجدہ کرتے داخل ہو اور کہو ہمارے گناہ معاف ہوں ہم تمہاری خطائیں بخش دیں گے اور قریب ہے کہ نیکی والوں کو اور زیادہ دیں

پارہ 1 سورہ 2 سورہ البقرہ آیت 58

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:04 PM
ناول مصحف ۔۔۔۔۔ نمرہ احمد۔۔۔۔۔۔ ریفرینس

قسط تیسری صفحہ 222

حدیث

مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا

بخاری جلد 3 حدیث 1065

یعنی مومن کی شان یہ ہے کہ وہ ایک ژخص سے دھوکا کھا کے پھر اس سے دھوکا نہیں کھاتا یعنی اس سے ہوشیار ہا جاتا ہے

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:04 PM
قسط تیسری صفحہ 227

204. وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یُّعْجِبُكَ قَوْلُه فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ یُشْهِدُ اللّٰهَ عَلٰى مَا فِیْ قَلْبِه وَ هُوَ اَلَدُّ الْخِصَامِ۝۲۰۴

204. اور بعض آدمی وہ ہے کہ دنیا کی زندگی میں اس کی بات تجھے بھلی لگے اور اپنے دل کی بات پر اللہ کو گواہ لائے اور وہ سب سے بڑا جھگڑالو ہے

شانِ نزول: یہ ہے اور اس سے اگلی آیت اَخْنَسْ بن شَرِیْق منافق کے حق میں نازل ہوئی جو حضور سیدِ عالم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر بہت لجاجت سے میٹھی میٹھی باتیں کرتا تھا اور اپنے اسلام اور آپ کی محبت کا دعوٰی کرتا اوراس پر قسمیں کھاتا اور درپردہ فساد انگیزی میںمصروف رہتا تھامسلمانو ں کے مویشی کو اس نے ہلا ک کیا او ر ان کی کھیتی کو آگ لگا دی ۔

پارہ 2 سورہ 2 سورہ البقرہ آیت 204

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:05 PM
قسط تیسری صفحہ 232

249. فَلَمَّا فَصَلَ طَالُوْتُ بِالْجُنُوْدِ١ۙ قَالَ اِنَّ اللّٰهَ مُبْتَلِیْكُمْ بِنَهَرٍ١ۚ فَمَنْ شَرِبَ مِنْهُ فَلَیْسَ مِنِّیْ وَ مَنْ لَّمْ یَطْعَمْهُ فَاِنَّهمِنِّیْۤ اِلَّا مَنِ اغْتَرَفَ غُرْفَةًۢ بِیَدِه فَشَرِبُوْا مِنْهُ اِلَّا قَلِیْلًا مِّنْهُمْ١ فَلَمَّا جَاوَزَه هُوَ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَه قَالُوْا لَا طَاقَةَ لَنَا الْیَوْمَ بِجَالُوْتَ وَ جُنُوْدِه قَالَ الَّذِیْنَ یَظُنُّوْنَ اَنَّهُمْ مُّلٰقُوا اللّٰهِ١ۙ كَمْ مِّنْ فِئَةٍ قَلِیْلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِیْرَةًۢ بِاِذْنِ اللّٰهِ وَ اللّٰهُ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ۝۲۴۹


249. پھر جب طالوت لشکروں کو لے کر شہر سے جدا ہوا بولا بیشک اللہ تمہیں ایک نہر سے آزمانے والا ہے تو جو اس کا پانی پیے وہ میرا نہیں اور جو نہ پیے وہ میرا ہے مگر وہ جو ایک چُلّو اپنے ہاتھ سے لے لے تو سب نے اس سے پیا مگر تھوڑوں نے پھر جب طالوت اور اس کے ساتھ کے مسلمان نہر کے پار گئے بولے ہم میں آج طاقت نہیں جالوت اور اس کے لشکروں کی بولے وہ جنہیں اللہ سے ملنے کا یقین تھا کہ بارہا کم جماعت غالب آئی ہے زیادہ گروہ پر اللہ کے حکم سے اور اللہ صابروں کے ساتھ ہے

250. وَ لَمَّا بَرَزُوْا لِجَالُوْتَ وَ جُنُوْدِه قَالُوْا رَبَّنَاۤ اَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرًا وَّ ثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَ انْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ۝۲۵۰

250. پھر جب سامنے آئے جالوت اور اس کے لشکروں کے عرض کی اے رب ہمارے ہم پر صبر اُنڈیل دے اور ہمارے پاؤں جمے رکھ کافر لوگوں پر ہماری مدد کر

251. فَهَزَمُوْهُمْ بِاِذْنِ اللّٰهِ١ۙ۫ وَ قَتَلَ دَاودُ جَالُوْتَ وَ اٰتٰىهُ اللّٰهُ الْمُلْكَ وَ الْحِكْمَةَ وَ عَلَّمَهمِمَّا یَشَآءُ وَ لَوْ لَا دَفْعُ اللّٰهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ١ۙ لَّفَسَدَتِ الْاَرْضُ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ ذُوْ فَضْلٍ عَلَى الْعٰلَمِیْنَ۝۲۵۱

251. تو انہوں نے ان کو بھگا دیا اللہ کے حکم سے اور قتل کیا داؤد نے جالوت کو اور اللہ نے اسے سلطنت اور حکمت عطا فرمائی اور اسے جو چاہا سکھایا اور اگر اللہ لوگوں میں بعض سے بعض کو دفع نہ کرے تو ضرور زمین تباہ ہو جائے مگر اللہ سارے جہان پر فضل کرنے والا ہے

پارہ 2 سورہ 2 سورہ البقرہ آیات 249 تا 251

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:05 PM
قسط تیسری صفحہ 236

7. هُوَ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ عَلَیْكَ الْكِتٰبَ مِنْهُ اٰیٰتٌ مُّحْكَمٰتٌ هُنَّ اُمُّ الْكِتٰبِ وَ اُخَرُ مُتَشٰبِهٰتٌ فَاَمَّا الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ زَیْغٌ فَیَتَّبِعُوْنَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ ابْتِغَآءَ الْفِتْنَةِ وَ ابْتِغَآءَ تَاْوِیْلِه وَ مَا یَعْلَمُ تَاْوِیْلَه اِلَّا اللّٰهُ وَ الرّٰسِخُوْنَ فِی الْعِلْمِ یَقُوْلُوْنَ اٰمَنَّا بِه كُلٌّ مِّنْ عِنْدِ رَبِّنَا١ۚ وَ مَا یَذَّكَّرُ اِلَّاۤ اُولُوا الْاَلْبَابِ۝۷

7. وہی ہے جس نے تم پر یہ کتاب اتاری اس کی کچھ آیتیں صاف معنی رکھتی ہیں وہ کتاب کی اصل ہیں اور دوسری وہ ہیں جن کے معنی میں اشتباہ ہے وہ جن کے دلوں میں کجی ہےوہ اشتباہ والی کے پیچھے پڑتے ہیں گمراہی چاہنے اور اس کا پہلو ڈھونڈھنے کو اور اس کا ٹھیک پہلو اللہ ہی کو معلوم ہے اور پختہ علم والے کہتے ہیں ہم اس پر ایمان لائے سب ہمارے رب کے پاس سے ہے اور نصیحت نہیں مانتے مگر عقل والے

پارہ 3 سورہ 3 سورہ ال عمران آیت 7

تفسیر:-

۔حضرت انس بن مالک رضی اللّٰہ عنہ سے مروی ہے کہ راسخ فی العلم وہ عالم باعمل ہے جو اپنے علم کا متبع ہو اور ایک قول مفسرین کا یہ ہے کہ ر اسخ فی العلم وہ ہیں جن میں چار صفتیں ہوں۔تقوٰی اللّٰہ کا۔تواضع لوگوں سے زُہددنیا سےمجاہدہ نفس کے ساتھ (خازن)

وَ الرّٰسِخُوْنَ فِی الْعِلْمِ

اور پختہ علم والے کہتے ہیں

پارہ 3 سورہ 3 سورہ ال عمران آیت 7

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:05 PM
قسط تیسری صفحہ 247

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ لاَ تَسْأَلُواْ عَنْ أَشْيَاءَ إِن تُبْدَ لَكُمْ تَسُؤْكُمْ

اے ایمان والو! تم ایسی چیزوں کی نسبت سوال مت کیا کرو کہ اگر وہ تمہارے لئے ظاہر کر دی جائیں تو تمہیں مشقت میں ڈال دیں (اور تمہیں بری لگیں)

پارہ 7 سورہ 5 سورہ المائدہ آیت 101

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:06 PM
قسط چھوتھی قسط صفحہ 211

وَمِيثَاقَهُ الَّذِي وَاثَقَكُم بِهِ إِذْ قُلْتُمْ سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا

اور اﷲ کی (اس) نعمت کو یاد کرو جو تم پر (کی گئی) ہے اور اس کے عہد کو (بھی یاد کرو) جو اس نے تم سے (پختہ طریقے سے) لیا تھا جب کہ تم نے (اقراراً) کہا تھا کہ ہم نے (اﷲ کے حکم کو) سنا اور ہم نے (اس کی) اطاعت کی

پارہ 6 سورہ 5 سورہ المائدہ آیت 7

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:06 PM
قسط چھوتھی صفحہ 212

كَيْفَ يَهْدِي اللّهُ قَوْمًا كَفَرُواْ بَعْدَ إِيمَانِهِمْ وَشَهِدُواْ أَنَّ الرَّسُولَ حَقٌّ وَجَاءَهُمُ الْبَيِّنَاتُ وَاللّهُ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ

اﷲ ان لوگوں کو کیونکر ہدایت فرمائے جو ایمان لانے کے بعد کافر ہو گئے حالانکہ وہ اس امر کی گواہی دے چکے تھے کہ یہ رسول سچا ہے اور ان کے پاس واضح نشانیاں بھی آچکی تھیں، اور اﷲ ظالم قوم کو ہدایت نہیں فرماتا

پارہ 3 سورہ 3 سورہ ال عمران آیت 86

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:06 PM
قسط چھوتھی صفحہ 212

أُوْلَـئِكَ جَزَآؤُهُمْ أَنَّ عَلَيْهِمْ لَعْنَةَ اللّهِ وَالْمَلآئِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ

ایسے لوگوں کی سزا یہ ہے کہ ان پر اﷲ کی اور فرشتوں کی اور تمام انسانوں کی لعنت پڑتی رہے

پارہ 3 سورہ 3 سورہ العمران آیت 87

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:07 PM
قسط چھوتھی صفحہ 212

خَالِدِينَ فِيهَا لاَ يُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَلاَ هُمْ يُنظَرُونَ

وہ اس پھٹکار میں ہمیشہ (گرفتار) رہیں گے اور ان سے اس عذاب میں کمی نہیں کی جائے گی اور نہ انہیں مہلت دی جائے گے

پارہ 3 سورہ 3 سورہ العمران آیت 88

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:07 PM
قسط چھوتھی صفحہ 212

إِلاَّ الَّذِينَ تَابُواْ مِن بَعْدِ ذَلِكَ وَأَصْلَحُواْ فَإِنَّ الله غَفُورٌ رَّحِيمٌ

سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے اس کے بعد توبہ کر لی اور (اپنی) اصلاح کر لی، تو بیشک اﷲ بڑا بخشنے والا مہربان ہے

پارہ 3 سورہ 3 سورہ العمران آیت 89

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:07 PM
قسط 4 صفحہ 222

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بیٹے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پاس آئے اور وہ اس وقت جان کنی کے عالم میں تھے ،پس رسول اللہصلی اللہ علیہ و سلم کی آنکھوں سے آنسو رواں ہو پڑے۔

حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے آپ سے کہا: اے اللہ کے رسول ! آپ روتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا: اے ابن عوف! یہ تو رحمت ہے‘‘ اور آپ دوبارہ رو پڑے اور فرمایا: بلا شبہ آنکھیں آنسو بہاتی ہیں اور دل غمگین ہے لیکن ہم وہی بات کریں گے جو ہمارے رب کو راضی کر دے اور اے ابراہیم !ہم تیری جدائی پر یقیناً غمگین ہیں‘‘ ۔

(بخاری اور مسلم نے بھی اس کا بعض حصہ روایت کیا ہے)
توثیق الحدیث :اخرجہ البخاری (/۱۷۲۳۔ ۱۷۳)،و مسلم (۲۳۱۵)۔“۔

بخاری 179،1723
مسلم 2315

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:07 PM
قسط 4 صفحہ 222

كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ

ہر جان موت کا مزہ چکھنے والی ہے

پارہ 4 سورۃ 3 سورہ العمران آیت 185


كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ثُمَّ إِلَيْنَا تُرْجَعُونَ

ہر جان کو موت کا مزہ چکھنا ہے پھر ہماری ہی طرف پھروگے

پارہ 21 سورہ 29 سورہ العنکبوت آیت 57


14. لَا تَدْعُوا الْیَوْمَ ثُبُوْرًا وَّاحِدًا وَّ ادْعُوْا ثُبُوْرًا كَثِیْرًا۝۱۴

14. فرمایا جائے گا آج ایک موت نہ مانگو اور بہت سی موتیں مانگو

پارہ 18 سورہ 25 سورہ الفرقان آیت 14

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:08 PM
قسط 4 صفحہ 222

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ شَهَادَةُ بَيْنِكُمْ إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ

اے ایمان والو! جب تم میں سے کسی کی موت آئے

پارہ 7 سورہ 5 سورہ المائدہ آیت 106

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:08 PM
قسط 4 صفحہ 223

يَغْلِبُواْ أَلْفَيْنِ بِإِذْنِ اللّهِ وَاللّهُ مَعَ الصَّابِرِينَ

اور اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے

پارہ 10 سورہ 8 سورہ الانفال آیت 66

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:08 PM
قسط 4 صفحہ 223



وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ

اور انہوں نے ایک دوسرے کو حق کی وصیت کی اور صبر کی وصیت "تلقین" کی

پارہ 30 سوہ 103 سورہ العصر آیت 3

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:08 PM
قسط 4 صفحہ 223

سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

’’ غیب کی چابیاں(یا خزانے) پانچ ہیں جنہیں اللہ کے سوا کوئی بھی نہیں جانتا۔ (۱)بے شک قیامت کا علم اللہ کے پاس ہے اور

(۲)وہ بارش نازل کرتا ہے اور

(۳) ارحام (یعنی مائوں کے پیٹ) میں جو کچھ ہے وہ جانتا ہے اور

(۴) کسی نفس کو بھی یہ معلوم نہیں کہ وہ آئیندہ کیا کرے گا اور

(۵)نہ کسی نفس کو یہ معلوم ہے کہ وہ کس زمیں پر مرے گا۔ یقینا اﷲ تعالیٰ کمال علم والا اور ہر چیز کی خبر رکھنے والا ہے۔‘‘

[مسند احمد(۲/۶۴)، صحیح بخاری(۱۰۳۹، ۴۶۲۷، ۴۶۹۷، ۴۷۷۸ ،۷۳۷۹)]

مسند احمد 2/64

صحیح بخاری 1039،4627،4697،4778،7379

صرف یہی ملی حدیث آیت مبارکہ نہیں

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:09 PM
قسط 4 صفحہ 232


يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ شَهَادَةُ بَيْنِكُمْ إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ حِينَ الْوَصِيَّةِ اثْنَانِ ذَوَا عَدْلٍ مِّنكُمْ أَوْ آخَرَانِ مِنْ غَيْرِكُمْ إِنْ أَنتُمْ ضَرَبْتُمْ فِي الْأَرْضِ فَأَصَابَتْكُم مُّصِيبَةُ الْمَوْتِ تَحْبِسُونَهُمَا مِن بَعْدِ الصَّلاَةِ فَيُقْسِمَانِ بِاللّهِ إِنِ ارْتَبْتُمْ لاَ نَشْتَرِي بِهِ ثَمَنًا وَلَوْ كَانَ ذَا قُرْبَى وَلاَ نَكْتُمُ شَهَادَةَ اللّهِ إِنَّا إِذًا لَّمِنَ الْآثِمِينَ

اے ایمان والو! جب تم میں سے کسی کی موت آئے تو وصیت کرتے وقت تمہارے درمیان گواہی (کے لئے) تم میں سے دو عادل شخص ہوں یا تمہارے غیروں میں سے (کوئی) دوسرے دو شخص ہوں اگر تم ملک میں سفر کر رہے ہو پھر (اسی حال میں) تمہیں موت کی مصیبت آپہنچے تو تم ان دونوں کو نماز کے بعد روک لو، اگر تمہیں (ان پر) شک گزرے تو وہ دونوں اللہ کی قَسمیں کھائیں کہ ہم اس کے عوض کوئی قیمت حاصل نہیں کریں گے خواہ کوئی (کتنا ہی) قرابت دار ہو اور نہ ہم اللہ کی (مقرر کردہ) گواہی کو چھپائیں گے (اگر چھپائیں تو) ہم اسی وقت گناہگاروں میں ہو جائیں گے


پارہ7 سورہ 5 سورہ المائدہ آیت 106

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:09 PM
قسط 5 صفحہ 200


وَآتَاكُم مِّن كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ وَإِن تَعُدُّواْ نِعْمَتَ اللّهِ لاَ تُحْصُوهَا إِنَّ الْإِنسَانَ لَظَلُومٌ كَفَّارٌ

اور اس نے تمہیں ہر وہ چیز عطا فرما دی جو تم نے اس سے مانگی، اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو (تو) پورا شمار نہ کر سکو گے، بیشک انسان بڑا ہی ظالم بڑا ہی ناشکرگزار ہے

پارہ 13 سورہ 14 سورہ ابراہیم آیت 34

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:09 PM
قسط 5 صفحہ 201

10. لَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكُمْ كِتٰبًا فِیْهِ ذِكْرُكُمْ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۠۝۱۰

تحقیق ہم نے تمہاری طرف ایک کتاب نازل کی اس میں تمہارا ذکر ہے تو کیا تم سمجھتے نہیں

پارہ 17 سورہ 21 سورہ الانبیاء آیت 10

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:10 PM
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

قسط 5 صفحہ 208

10. وَ لَقَدْ مَكَّنّٰكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ جَعَلْنَا لَكُمْ فِیْهَا مَعَایِشَ قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ۠۝۱۰

10. اور بے شک ہم نے تمہیں زمین میں جماؤ دیا اور تمہارے لئے اس میں زندگی کے اسباب بنائے بہت ہی کم شکر کرتے ہو

پارہ 8 سورہ 7 سورہ ال اعراف آیت 10

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:11 PM
قسط 5 صفحہ 208

قُلْ إِنَّ صَلاَتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

فرما دیجئے کہ بیشک میری نماز اور میرا حج اور قربانی (سمیت سب بندگی) اور میری زندگی اور میری موت اﷲ کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے

سورہ 6 سورہ الانعام آیت نمبر 162

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:11 PM
قسط 5 صفحہ 213

فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُواْ لِي وَلاَ تَكْفُرُونِ

سو تم مجھے یاد کیا کرو میں تمہیں یاد رکھوں گا اور میرا شکر ادا کیا کرو اور میری ناشکری نہ کیا کرو

سورہ 2 سورہ البقرہ آیت 152

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:12 PM
قسط 5 صفحہ 213

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ اسْتَعِينُواْ بِالصَّبْرِ وَالصَّلاَةِ إِنَّ اللّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ

اے ایمان والو! صبر اور نماز کے ذریعے (مجھ سے) مدد چاہا کرو، یقیناً اﷲ صبر کرنے والوں کے ساتھ (ہوتا) ہے

سورہ 2 سورہ البقرہ آیت 153

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:12 PM
قسط 5 صفحہ 213

وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوفْ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الأَمْوَالِ وَالْأَنفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ

اور ہم ضرور بالضرور تمہیں آزمائیں گے کچھ خوف اور بھوک سے اور کچھ مالوں اور جانوں اور پھلوں کے نقصان سے، اور (اے حبیب!) آپ (ان) صبر کرنے والوں کو خوشخبری سنا دیں


سورہ 2 سورہ البقرہ آیت 155

الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُواْ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

جن پر کوئی مصیبت پڑتی ہے تو کہتے ہیں: بیشک ہم بھی اﷲ ہی کا (مال) ہیں اور ہم بھی اسی کی طرف پلٹ کر جانے والے ہیں

سورہ 2 سورہ البقرہ آیت 156


أُولَـئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِّن رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَـئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ

یہی وہ لوگ ہیں جن پر ان کے رب کی طرف سے پے در پے نوازشیں ہیں اور رحمت ہے، اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں

سورہ 2 سورہ البقرہ آیت 157


إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِن شَعَآئِرِ اللّهِ فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ أَوِ اعْتَمَرَ فَلاَ جُنَاحَ عَلَيْهِ أَن يَطَّوَّفَ بِهِمَا وَمَن تَطَوَّعَ خَيْرًا فَإِنَّ اللّهَ شَاكِرٌ عَلِيمٌ

بیشک صفا اور مروہ اﷲ کی نشانیوں میں سے ہیں، چنانچہ جو شخص بیت اﷲ کا حج یا عمرہ کرے تو اس پر کوئی گناہ نہیں کہ ان دونوں کے (درمیان) چکر لگائے، اور جو شخص اپنی خوشی سے کوئی نیکی کرے تو یقیناً اﷲ (بڑا) قدر شناس (بڑا) خبردار ہے

سورہ 2 سورہ البقرہ آیت 158

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:12 PM
قسط 5 صفحہ 220


قَدْ نَعْلَمُ إِنَّهُ لَيَحْزُنُكَ الَّذِي يَقُولُونَ فَإِنَّهُمْ لاَ يُكَذِّبُونَكَ وَلَكِنَّ الظَّالِمِينَ بِآيَاتِ اللّهِ يَجْحَدُونَ


ہمیں معلوم ہے کہ تمہیں رنج دیتی ہے وہ بات جو یہ کہہ رہے ہیں تو وہ تمہیں نہیں جھٹلاتے بلکہ ظالم اللّٰہ کی آیتوں سے انکار کرتے ہیں

سورہ 6 سورہ الانعام آیت 33

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:12 PM
قسط 5 صفحہ 221،222

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ لاَ تَسْأَلُواْ عَنْ أَشْيَاءَ إِن تُبْدَ لَكُمْ تَسُؤْكُمْ

اے ایمان والو! تم ایسی چیزوں کی نسبت سوال مت کیا کرو کہ اگر وہ تمہارے لئے ظاہر کر دی جائیں تو تمہیں مشقت میں ڈال دیں (اور تمہیں بری لگیں)


اسٹوری میں سورہ مائدہ 10 لکھا ہے جب کہ 101 ہے


پارہ 7 سورہ 5 سورہ المائدہ آیت 101

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:13 PM
قسط 5 صفحہ 225


وَلْيَخْشَ الَّذِينَ لَوْ تَرَكُواْ مِنْ خَلْفِهِمْ ذُرِّيَّةً ضِعَافًا خَافُواْ عَلَيْهِمْ فَلْيَتَّقُوا اللّهَ وَلْيَقُولُواْ قَوْلاً سَدِيدًا

اور (یتیموں سے معاملہ کرنے والے) لوگوں کو ڈرنا چاہئے کہ اگر وہ اپنے پیچھے ناتواں بچے چھوڑ جاتے تو (مرتے وقت) ان بچوں کے حال پر (کتنے) خوفزدہ (اور فکر مند) ہوتے، سو انہیں (یتیموں کے بارے میں) اللہ سے ڈرتے رہنا چاہئے اور (ان سے) سیدھی بات کہنی چاہئے


سورہ 4 سورہ النساء آیت 9

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:14 PM
ناول مصحف ۔۔۔۔۔ نمرہ احمد۔۔۔۔۔۔ ریفرینس

قسط تیسری صفحہ 221


قسط 5 صفحہ 226



58. وَ اِذْ قُلْنَا ادْخُلُوْا هٰذِهِ الْقَرْیَةَ فَكُلُوْا مِنْهَا حَیْثُ شِئْتُمْ رَغَدًا وَّ ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَّ قُوْلُوْا حِطَّةٌ نَّغْفِرْ لَكُمْ خَطٰیٰكُمْ وَ سَنَزِیْدُ الْمُحْسِنِیْنَ۝۵۸

58. اور جب ہم نے فرمایا اس بستی میں جاؤ پھر اس میں جہاں چاہو بے روک ٹوک کھاؤ اور دروازہ میں سجدہ کرتے داخل ہو اور کہو ہمارے گناہ معاف ہوں ہم تمہاری خطائیں بخش دیں گے اور قریب ہے کہ نیکی والوں کو اور زیادہ دیں

پارہ 1 سورہ 2 سورہ البقرہ آیت 58

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:15 PM
قسط 6 صفحہ 164

وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّن دَعَا إِلَى اللَّهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ

اور اس شخص سے زیادہ خوش گفتار کون ہو سکتا ہے جو اﷲ کی طرف بلائے اور نیک عمل کرے اور کہے: بے شک میں (اﷲ عزّ و جل اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے) فرمانبرداروں میں سے ہوں


وَلَا تَسْتَوِي الْحَسَنَةُ وَلَا السَّيِّئَةُ ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَأَنَّهُ وَلِيٌّ حَمِيمٌ

اور نیکی اور بدی برابر نہیں ہو سکتے، اور برائی کو بہتر (طریقے) سے دور کیا کرو سو نتیجتاً وہ شخص کہ تمہارے اور جس کے درمیان دشمنی تھی گویا وہ گرم جوش دوست ہو جائے گا


وَمَا يُلَقَّاهَا إِلَّا الَّذِينَ صَبَرُوا وَمَا يُلَقَّاهَا إِلَّا ذُو حَظٍّ عَظِيمٍ

اور یہ (خوبی) صرف اُنہی لوگوں کو عطا کی جاتی ہے جو صبر کرتے ہیں، اور یہ (توفیق) صرف اسی کو حاصل ہوتی ہے جو بڑے نصیب والا ہوتا ہے


پارہ 24 سورہ 41 سورہ حم السجدہ آیت 33،34،35

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:15 PM
قسط 6 صفحہ 166

طلاق کی دو قسمیں

طلاق رجعی: اس میں نکاح نہیں ٹوٹتا بلکہ عدت کے دوران بغیر نکاح کیے رجوع کیا جا سکتا ہے

طلاق بائن:- اس میں نکاح ٹوٹ جاتا ہے

پھر اس کی بھی دو قسمیں ہیں

1۔ جس میں دوبارہ نکاح پڑھنے کے بعد ازدواجی تعلقات قائم کئے جاسکتے ہیں

2۔ جس میں حلالہ کئے بغیر اس عورت سے نکاح نہیں ہو سکتا

عموما فقہاء بائن کی پہلی قسم کو طلاق بائن اور دوسری قسم کو طلاق مغلظہ کہتے ہیں

طلاق کے الفاظ دو طرح کے

صریح:- یعنی ایسے الفاظ جن سے اس زبان میں طلاق کے علاوہ کوئی اور معنی مراد نہ ہو نہ لیے جائیں

جیسے کوئی شخص اپنی بیوی کو کہے میں نے تجھے طلاق دی یا تو مطلقہ ہے یا تجھ کو طلاق ہے یا میں نے تجھے چھوڑ دیا یہ تمام الفاظ صریح ہیں ان کے ادا ہونے سے طلاق ہو جاتی ہے چاہے نیت ہو یا نہ ہو مذاق میں کہے یا سنجیدگی میں

کنایہ:- ایسے الفاظ جن کے اور معنی بھی لیے جا سکتے ہوں اور طلاق کے بھی صریح الفاظ سے طلاق دینے کی تین قسمیں ہیں

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:15 PM
قسط 6 صفحہ 166

طلاق رجعی:- اگر کسی عورت کو صریح الفاظ میں 1 یا دو طلاقیں دی ہوں پھر عدت کے اندر اس کا شوہر اس سے دوبارہ ازدواجی تعلقات کی خواہش رکھتا ہو تو رجوع کر سکتا ہے بیوی راضی ہو یا نہ ہو


طلاق بائن:- اگر ایک طلاق دی یا پھر دو طلاق دی پھر عدت کے دوران رجوع نہیں کیا تو 1 طلاق بائن یا دو طلاق بائن ہوئیں اب وہ شخص بغیر نکاح کئے اپنی بیوی نہیں بنا سکتا جس کے لیے ظاہر ہے عورت کی رضا مندی بھی ضروری ہے

طلاق مغلظہ:- اگر کسی شخص نے ایک یا دو کے بجائے 3 طلاقیں دے دی اب نہ وہ شخص اس سے رجوع کر سکتا ہے نہ ہی نکاح بلکہ اسے دوبارہ بیوی بناناے کے لیے حلالہ ضروری ہے

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:15 PM
قسط 6 صفحہ 166

کنایہ:- الفاظ مثلا یہ کہے اب تجھ سے کوئی واسطہ نہیں تیرا میرا نباہ نہیں ہو گا میرے گھر سے نکل جاؤ اگر نیت ایک کی تھی تو ایک اگر دو طلاق کنایہ کی تھی تو بھی ایک طلاق بائن ہو گی اور نکاح ممکن لیکن اگر 3 طلاق بائن کی نیت تھی تو یہ طلاق مغلظہ ہے


طلاق دینے کا صحیح طریقہ

1۔ احسن 2۔ حسن 3۔ بدعی

1۔ اگر کوئی شخص نیت کرے تو اسے چاہیے 3 طلاقیں اکٹھی نہ دے بلکہ ایک طلاق رجعی دے اور طہر کے ایام میں دے پھر عدت گزرنے پر دوسری طلاق نہ دے چنانچہ عدت پوری ہوتے ہی وہ حرام ہو جائے گی لیکن دوبارہ نکاح کی گنجائش رہے گی یہ طریقہ احسن ہے یعنی بہتر بہتر اس لیے کہ طلاق دینے والے کو عدت میں نظر ثانی غور و فکر کرنے کے لیے مدت ملے گی

طلاق حسن:- یہ صورت احسن سے کم درجے کی لیکن بہتر ہے

طلاق بدعی:- ایک وقت مین دو یا تین طلاقیں دینا طلاق واقع ہونے میں شبہ نہیں لیکن دینے والا گناہ گار ہوگا

ترمذی شریف جلد 1 کتاب الطلاق

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:16 PM
قسط 6 صفحہ 197


وَكَذَلِكَ نُفَصِّلُ الْآيَاتِ وَلَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ

اور اسی طرح ہم آیتوں کو تفصیل سے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ (حق کی طرف) رجوع کریں

وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ الَّذِيَ آتَيْنَاهُ آيَاتِنَا فَانسَلَخَ مِنْهَا فَأَتْبَعَهُ الشَّيْطَانُ فَكَانَ مِنَ الْغَاوِينَ

اور آپ انہیں اس شخص کا قصہ (بھی) سنا دیں جسے ہم نے اپنی نشانیاں دیں پھر وہ ان (کے علم و نصیحت) سے نکل گیا اور شیطان اس کے پیچھے لگ گیا تو وہ گمراہوں میں سے ہوگیا

وَلَوْ شِئْنَا لَرَفَعْنَاهُ بِهَا وَلَـكِنَّهُ أَخْلَدَ إِلَى الْأَرْضِ وَاتَّبَعَ هَوَاهُ فَمَثَلُهُ كَمَثَلِ الْكَلْبِ إِن تَحْمِلْ عَلَيْهِ يَلْهَثْ أَوْ تَتْرُكْهُ يَلْهَث ذَّلِكَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِينَ كَذَّبُواْ بِآيَاتِنَا فَاقْصُصِ الْقَصَصَ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ

اور اگر ہم چاہتے تو اسے ان (آیتوں کے علم و عمل) کے ذریعے بلند فرما دیتے لیکن وہ (خود) زمینی دنیا کی (پستی کی) طرف راغب ہوگیا اور اپنی خواہش کا پیرو بن گیا، تو (اب) اس کی مثال اس کتے کی مثال جیسی ہے کہ اگر تو اس پر سختی کرے تو وہ زبان نکال دے یا تو اسے چھوڑ دے (تب بھی) زبان نکالے رہے۔ یہ ایسے لوگوں کی مثال ہے جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا، سو آپ یہ واقعات (لوگوں سے) بیان کریں تاکہ وہ غور و فکر کریں


سَاءَ مَثَلاً الْقَوْمُ الَّذِينَ كَذَّبُواْ بِآيَاتِنَا وَأَنفُسَهُمْ كَانُواْ يَظْلِمُونَ

مثال کے لحاظ سے وہ قوم بہت ہی بری ہے جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور (درحقیقت) وہ اپنی ہی جانوں پر ظلم کرتے رہے


مَن يَهْدِ اللّهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِي وَمَن يُضْلِلْ فَأُوْلَـئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ

جسے اللہ ہدایت فرماتا ہے پس وہی ہدایت پانے والا ہے، اور جسے وہ گمراہ ٹھہراتا ہے پس وہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں


وَلَقَدْ ذَرَأْنَا لِجَهَنَّمَ كَثِيرًا مِّنَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ لَهُمْ قُلُوبٌ لاَّ يَفْقَهُونَ بِهَا وَلَهُمْ أَعْيُنٌ لاَّ يُبْصِرُونَ بِهَا وَلَهُمْ آذَانٌ لاَّ يَسْمَعُونَ بِهَا أُوْلَـئِكَ كَالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ أُوْلَـئِكَ هُمُ الْغَافِلُونَ

اور بیشک ہم نے جہنم کے لئے جِنّوں اور انسانوں میں سے بہت سے (افراد) کو پیدا فرمایا وہ دل (و دماغ) رکھتے ہیں (مگر) وہ ان سے (حق کو) سمجھ نہیں سکتے اور وہ آنکھیں رکھتے ہیں (مگر) وہ ان سے (حق کو) دیکھ نہیں سکتے اور وہ کان (بھی) رکھتے ہیں (مگر) وہ ان سے (حق کو) سن نہیں سکتے، وہ لوگ چوپایوں کی طرح ہیں بلکہ (ان سے بھی) زیادہ گمراہ، وہی لوگ ہی غافل ہیں

سورہ 7 سورہ الاعراف آیت نمبر 174 تا 179

Bint E Aadam
10-11-2011, 02:16 PM
اشتراک کمپلیٹ ہوا

لکھنے میں کمی کوتاہی ہوئی ہو تو اللہ عزوجل معاف فرمائے آمین ثم آمین

فی امان اللہ

Flower~
10-11-2011, 06:59 PM
jazakALLAH
مصحف buhat he acha novel haa

*NRB*
01-30-2012, 12:55 PM
JazakAllah

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.