ROSE
10-03-2011, 12:57 PM
کلفت جاں سے دور دور، رنج و ملال سے جدا
ہم نے تجھے رکھا، ہر ايک صورت حال سے جدا
آج نگاہ اور تھي، اور نگاہ سرد ميں
ايک جواب اور تھا، ميرے سوال سے جدا
شام اداس،پھول زرد،شمع خموش، دل حزيں
کوئي رہا تھا تھوڑي دير بزم جمال سے جدا
ہم ميں بھي کوئي رنگ ہو ذوق نظر کے ساتھ ساتھ
تم ميں بھي کوئي بات ہو، شوق وصال سے جدا
تم کو نہ کچھ خبر ہوئي، آمد و رفت ہجر کي
خانہء عشق ميں رہے، ايسے کمال سے جدا
کيسي عجب ہوا چلي،ايک ہوئے ہيں باغ و دشت
گل سے خفا ہے بوئے گل، رم ہے غزال سے جدا
دھند ميں اور دھوپ ميں،نيند ميں اور خواب ميں
ہم تھے مثيل سے الگ ، ہم تھے مثال سے جدا !
~~~
ہم نے تجھے رکھا، ہر ايک صورت حال سے جدا
آج نگاہ اور تھي، اور نگاہ سرد ميں
ايک جواب اور تھا، ميرے سوال سے جدا
شام اداس،پھول زرد،شمع خموش، دل حزيں
کوئي رہا تھا تھوڑي دير بزم جمال سے جدا
ہم ميں بھي کوئي رنگ ہو ذوق نظر کے ساتھ ساتھ
تم ميں بھي کوئي بات ہو، شوق وصال سے جدا
تم کو نہ کچھ خبر ہوئي، آمد و رفت ہجر کي
خانہء عشق ميں رہے، ايسے کمال سے جدا
کيسي عجب ہوا چلي،ايک ہوئے ہيں باغ و دشت
گل سے خفا ہے بوئے گل، رم ہے غزال سے جدا
دھند ميں اور دھوپ ميں،نيند ميں اور خواب ميں
ہم تھے مثيل سے الگ ، ہم تھے مثال سے جدا !
~~~