Log in

View Full Version : نظریں ملیں تو پیار کا اظہار کر گی


ROSE
10-01-2011, 06:33 PM
نظریں ملیں تو پیار کا اظہار کر گیا
بولا تو بات بات سے ا نکار کر گیا

آنکھوں نے خشت خشت چنی رات کی فصیل
خورشید صبح پھر ا سے مسمار کر گیا

جتنا اڑا ہوں اتنا فلک بھی ہوا بلند
کون اس قفس میں مجھ کو گرفتار کر گیا

بن بن کے پانیوں کے بھنور ٹوٹتے گئے
میں ڈوبتا ہوا بھی ندی پار کر گیا

ورنہ یہ بوجھ کون اٹھاتا تمام عمر
اچھا ہوا کہ پہلے وہی وار کر گیا

میں لفظ ڈھونڈ ڈھونڈکے تھک بھی گیا عدؔیم
وہ پھول دے کے بات کا اظہار کر گیا

SHAYAN
10-02-2011, 04:40 AM
Buht Khoob

ROSE
10-02-2011, 10:25 AM
Thanks

Miss Habib
10-03-2011, 10:15 AM
bohat zabardst rose

ROSE
10-03-2011, 11:01 AM
Thanks

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.