anabia
10-01-2011, 02:48 PM
" اندھیرا صرف میرا ہے "
میں تنہائی پہنتا ہوں
مرے یارو ........!
تمھارے ساتھ رہ کر بھی اکیلا ہوں
مری سنگت میں مت بیٹھو ................
کہ میں محرومیوں کے شہر کا باسی
مری قسمت اداسی
کم لباسی ، ناشناسی ہے !!!
مری سنگت میں مت بیٹھو
مجھے ملنے سے کتراؤ
خود اپنے دل کو سمجھاؤ
مرے نزدیک مت آو !!
مرے دل میں اندھیرا ہے !
اندھیرا " صرف میرا ہے"
میں تنہائی پہنتا ہوں
مرے یارو ........!
تمھارے ساتھ رہ کر بھی اکیلا ہوں
مری سنگت میں مت بیٹھو ................
کہ میں محرومیوں کے شہر کا باسی
مری قسمت اداسی
کم لباسی ، ناشناسی ہے !!!
مری سنگت میں مت بیٹھو
مجھے ملنے سے کتراؤ
خود اپنے دل کو سمجھاؤ
مرے نزدیک مت آو !!
مرے دل میں اندھیرا ہے !
اندھیرا " صرف میرا ہے"