Wish
02-05-2009, 05:37 PM
میں اپنی ذات سے انکار کرنا چاہتا ہوں
کہ جو موجود ہے ، اُس سے مُکرنا چاہتا ہوں
مِرے کاسے میں شاید اک دلاسے کی جگہ ہے
سو ، اس کو آخری وعدے سے بھرنا چاہتا ہوں
نہیں معلوم ، اِس معلوم کی حد ہے کہاں تک
مگر معلوم کی حد سے گزرنا چاہتا ہوں
مِری انگشتری میں آخری نیلم بچا ہے
سو ، تیری مسندِ دل سے اُترنا چاہتا ہوں
کہ جو موجود ہے ، اُس سے مُکرنا چاہتا ہوں
مِرے کاسے میں شاید اک دلاسے کی جگہ ہے
سو ، اس کو آخری وعدے سے بھرنا چاہتا ہوں
نہیں معلوم ، اِس معلوم کی حد ہے کہاں تک
مگر معلوم کی حد سے گزرنا چاہتا ہوں
مِری انگشتری میں آخری نیلم بچا ہے
سو ، تیری مسندِ دل سے اُترنا چاہتا ہوں