ROSE
09-28-2011, 08:08 PM
کبھی دامن کبھی پلکیں بھگونا کس کو کہتے ہیں
کسی مظلوم سے پوچھو کہ رونا کس کو کہتے ہیں
کبھی میری جگہ خود کو رکھو پھر جان جا ؤگے
کہ دنیا بھر کے دکھ دل میں سمونا کس کو کہتے ہیں
مری آنکھوں مرے چہرے کو اک دن غور سے دیکھو
مگر مت پوچھنا ویران ہونا کس کو کہتے ہیں
تمہارا دل کبھی پگھلے اگر غم کی حرارت سے
تمہیں معلوم ہو جائے گا رونا کس کو کہتے ہیں