Mf Great Power
09-26-2011, 10:16 AM
سنو لڑکی!
جدا ہونے سے پہلے
سوچ لینا کہ یہ
جدائی عذاب بن جاتی ہے
رگوں میں زہر بن کر دوڑتی ہے
ملنا بس میں نہیں ہوتا
جدا ہوئے تو
ملنے کی آس باقی نہیں رہتی
زندگی پھر زندگی نہیں رہتی
چلو ایسا کرتے ہیں
بچھڑ جاتے ہیں
بچھڑتے ہوئے ایک امید باقی رہتی ہے
ملنے کا امکان ہوتا ہے
کسی موڑ پہ
اچانک کہیں سامنے آنے پر
زندگی شادمان ہوتی ہے
چلو پھر ایسا ہی کرتے ہیں
جدائی کے سمے سے بچنے کے لیے
اک بار بچھڑ کے دیکھتے ہیں
جدا ہونے سے پہلے
سوچ لینا کہ یہ
جدائی عذاب بن جاتی ہے
رگوں میں زہر بن کر دوڑتی ہے
ملنا بس میں نہیں ہوتا
جدا ہوئے تو
ملنے کی آس باقی نہیں رہتی
زندگی پھر زندگی نہیں رہتی
چلو ایسا کرتے ہیں
بچھڑ جاتے ہیں
بچھڑتے ہوئے ایک امید باقی رہتی ہے
ملنے کا امکان ہوتا ہے
کسی موڑ پہ
اچانک کہیں سامنے آنے پر
زندگی شادمان ہوتی ہے
چلو پھر ایسا ہی کرتے ہیں
جدائی کے سمے سے بچنے کے لیے
اک بار بچھڑ کے دیکھتے ہیں