ROSE
09-25-2011, 08:23 PM
جنون عشق کی رسم عجیب کیا کہنا
میں ان سے دور وہ میرے قریب کیا کہنا
یہ تیرگی مسلسل میں اک وقفہ نور
یہ زندگی کا طلسم عجیب کیا کہنا
جو تم ہو برق نشیمن تو میں ہوں نشیمن برق
الجھ پڑے ہیں ہمارے نصیب کیا کہنا
ہجوم رنگ فراواں ہی سہی مگر پھر بھی
بہار نوحہ صد عندلیب کیا کہنا
ہزار قافلہ زندگی کی تیرہ شبی
یہ روشنی سی افق کے قریب کیا کہنا
لرز گئی تیری لو میرے ڈگمگانے سے
چراغ گوشہ ء کوئے حبیب کیا کہنا
میں ان سے دور وہ میرے قریب کیا کہنا
یہ تیرگی مسلسل میں اک وقفہ نور
یہ زندگی کا طلسم عجیب کیا کہنا
جو تم ہو برق نشیمن تو میں ہوں نشیمن برق
الجھ پڑے ہیں ہمارے نصیب کیا کہنا
ہجوم رنگ فراواں ہی سہی مگر پھر بھی
بہار نوحہ صد عندلیب کیا کہنا
ہزار قافلہ زندگی کی تیرہ شبی
یہ روشنی سی افق کے قریب کیا کہنا
لرز گئی تیری لو میرے ڈگمگانے سے
چراغ گوشہ ء کوئے حبیب کیا کہنا