PDA

View Full Version : ہم تو آئے ہیں ابھی شہر سے ہجرت کر کے


Aslam
09-17-2011, 01:03 AM
ہم تو آئے ہیں ابھی شہر سے ہجرت کر کے
آپ خود ہی چلے آئیں ذرا زحمت کر کے

ضرب فرقت کی ابھی اور لگاؤ اس پر
شوق مرتا ہی نہیں ایک محبت کر کے

وہ تو اک بار ہوا تھا کبھی رخصت ، لیکن
یاد کرتا ہوں اسے روز میں رخصت کر کے

دل بھی برباد کیا ایک محبت کے عوض
خود بھی برباد ہوئے حسن کی بیعت کر کے

کوچۂ شوق میں خوشبو ہی بکھیریں آصف
جب بکھرنا ہے ہواؤں سے عداوت کر کے

SHAYAN
09-17-2011, 04:14 AM
Buht KhuB

CaReLeSs
09-21-2011, 10:20 PM
Nice....

M A H i
11-23-2011, 09:25 PM
Very Nice Poetry Aslam...

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.