ROSE
09-15-2011, 04:30 PM
کافی کا استعمال دل کی دھڑکنوں کو بے ترتیب ہونے سے بچاتا ہ
واشنگٹن : ماہرین امراض قلب نے کہا ہے کہ کافی پینے کا عمل دل کی دھڑکنوں کو بے ترتیب ہونے سے بچاتا ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر کائی سیٹرپرمانیٹی کی اس تحقیق کو ایک لاکھ 30 ہزار کافی پینے والے افراد کی صحت، دل کی دھڑکن اور عارضہ قلب کے پس منظر میں مکمل کیا گیا تھا جس کے مطابق تین سے چار کپ کافی پینے والوں کی دل کی دھڑکن بے ترتیب نہیں ہوتی ان لوگوں کی صحت کو عارضہ قلب کا خطرہ کافی نہ پینے والوں سے18 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ اس تحقیق میں روزانہ ایک کپ کافی پینے والوں کا بھی مشاہدہ کیا گیا ۔ ان کو 7 فیصد کم خطرہ لاحق تھا۔ تحقیق کے مطابق امریکہ میں 27 لاکھ افراد ہر سال دل کی دھڑکنوں میں بے ترتیبی کے عمل سے دو چار ہوجاتے ہیں۔ یہ تحقیق امراض اور تحفظ سے متعلق امریکہ کے قومی ادارے میں مکمل ہوئی ۔ تحقیق کے مطابق کافی پینے کے متعلق امریکہ کے قومی ادارے میں مکمل ہوئی۔ تحقیق کے مطابق کافی پینے کے عمل میں فوری شدت یا اضافہ نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے سان فرانسکو میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں اس تحقیق پر غور وخوض کیا گیا تھا۔