PDA

View Full Version : !~!~!عقدہ کشائیِ وجود، یوں ہے محال بھی مجھے!~!~!~


CaReLeSs
09-14-2011, 10:06 PM
عقدہ کشائیِ وجود، یوں ہے محال بھی مجھے
رکھنا ہے راز آتش و آب و سفال بھی مجھے

ردِ گماں کے واسطے اپنا کوئی ثبوت دے
اور مدارِ جسم سے آ کے نکال بھی مجھے

ہوتے رہے ہیں عمر بھر کام دعاؤں سے مگر
کرتا رہا بہت خراب ایک سوال بھی مجھے

ٹُوٹ گئے سبھی بھرم، کیسا دوجود، کیا عدم
اب نہ سنبھال پائے گا تیرا خیال بھی مجھے

عرصہِ کار زار میں آج کسی کے وار سے
جان بچانے کا ہوا کتنا ملال بھی مجھے

اے نگہِ ستارہ جُو دیکھ کے ملتفت تجھے
آج بہت نڈھال ہوں، آج سنبھال بھی مجھے

میں کسی اور رنگ میں، تُو کسی اور امنگ میں
گزرا ہے کس قدر گراں، تیرا وصال بھی مجھے

ROSE
09-14-2011, 10:09 PM
very good
thanks for shairing

ღƬαsнι☣Rασ™
09-14-2011, 11:01 PM
superbe care ....

AFghani_Laila
09-14-2011, 11:47 PM
Nice One ..

CaReLeSs
09-15-2011, 01:27 AM
very good
thanks for shairing

My pleasure Sisoo :D:)

CaReLeSs
09-15-2011, 01:27 AM
superbe care ....

Thanks Brodaaa hugggg

CaReLeSs
09-15-2011, 01:28 AM
Nice One ..

Thanks Phuphooo :D:):D:):D:):D:):D

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.