CaReLeSs
09-14-2011, 10:03 PM
کسی کو الوداع کہنا
بہت تکلیف دیتا ہے
امیدیں ٹوٹ جاتی ہیں
یقیں پہ بے یقینی کا کہر کچھ ایسا چڑھتا ہے
دکھائی کچھ نہیں دیتا،سجھائی کچھ نہیں دیتا
دعا کہ لفظ ہونٹوں پر مسلسل کپکپاتے ہیں
کسی خواہش کے اندیشے
زہن میں دوڑ جاتے ہیں
گماں کچھ ایسا ہوتا ہے
کہ جیسے مل نہ پائیں گے
یہ گہرے زخم فرقت کے
کسی سے سل نہ پائیں گے
کبھی ایسا بھی ہو یارب
دعائیں مان لیتا ہے
تو کوئی معجزہ کردے
تو ایسا کر بھی سکتا ہے
میرے ہاتھوں کی جانب دیکھ
انہیں تو بھر بھی سکتا ہے
جدائی کی یہ تیکھی دھار دلوں کا خون کرتی ہے
جدائی کی ازیت سے
میرا دل اب بھی ڈرتا ہے
جدائی دو گھڑی کی ہو تو کوئی دل کو سمجھائے
جدائی چار پل کی ہو تو کوئی دل کو بہلائے
جدائی عمر بھر کی ہو
تو کیا چارہ کرے کوئی
کہ اک ملنے کی حسرت میں بھلا کب تک جئے کوئی
مرے مولا کرم کر دے تو ایسا کر بھی سکتا ہے
میرے ہاتھوں کی جانب دیکھ انہیں تو بھر بھی سکتا ہے