CaReLeSs
09-14-2011, 09:45 PM
غزل
تروتازہ گلابوں کی صباحت لےکے چلتا ہے
وہ کیسا شخص ہے کیسی نزاکت لے کے چلتا ہے
بس اتنی بات پر چلتا نہیں ہے یہ کہیں پر بھی
مرا اخبار کیوں حق و صداقت لے کے چلتا ہے
ہمیں کیوں دھمکیاں دیتے ہو تم برخاست کرنے کی
ہمارارزق کیا تم سے اجازت لے کے چلتا ہے
مجھے اس شخص کی عصمت نظر آتی ہے خطرے میں
سر _بازار جو نظروں میں دعوت لے کے چلتا ہے
بہت مظلوم تو کہنا اسے مغرور مت کہنا
انا کے خول میں جو بند ذلت لے کے چلتا ہے
وہ محنت کش کہ جو ذوق_ ہنر مندی بھی رکھتا ہو
وہ سمجھو ہاتھ میں خود اپنی قسمت لے کے چلتا ہے
اسے دنیا کی کوئی بھی رکاوٹ کیسے روکے گی
ارادے کی جو اک بھر پور قوت لے کے چلتا ہے
دلوںکو جیتنا مقصود ہوتا ہے جسے انور
وہ سب تیروکماں رکھ کر محبت لے کے چلتا ہے