PDA

View Full Version : سب کے بس کی بات نہیں


PRINCE SHAAN
08-29-2011, 03:19 PM
http://www.quranforkids.com/Portals/0/592/200S_633881383724544711madina5.gif

سب کے بس کی بات نہیں


انسانوں کے عیب چھپانا سب کے بس کی بات نہیں
عیب چھپا کر خیر بتانا سب کے بس کی بات نہیں

غیر کی نکتہ چینی کرتے لوگ دکھائی دیتے ہیں
خود پر اپنی انگلی اٹھانا سب کے بس کی بات نہیں

جھوٹ سے رشتہ جوڑنے والے لاکھوں آدم خور یہاں
سچا انسان بن کے دکھانا سب کے بس کی بات نہیں

روح میں گر بیماری ہو تو حق بھی کڑوا لگتا ہے
حق کے قابل خود کو بنانا سب کے بس کی بات نہیں

غربت کا احسان دلا کر لوگ مدد تو کرتے ہیں
انسان کی عظمت کو بچانا سب کے بس کی بات نہیں

حق گوئی کی خاطر تجھ کو رب نے چُنا ہے اے “حامد“



سامنے سب کے حق کو بتانا سب کے بس کی بات نہیں

ali95
09-02-2011, 12:35 PM
اچھی........

hafiz qadri
09-23-2011, 01:16 AM
ma sha allah bohut achhi hai

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.