PDA

View Full Version : رمضان کی خصوصی عبادات و وظائف


Bint E Aadam
08-17-2011, 08:50 PM
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

ماہ رمضان المبارک کی پہلی شب بعد نماز وعشاء ایک مرتبہ سورہ فتح پڑھنا بہت افضل ہے۔

ایضا ماہ رمضان کی پہلی شب بعد نماز تہجد آسمان کی طرف منہ کرکے 12 مرتبہ یہ دعا پڑھنی بہت افضل ہے۔۔۔۔۔۔

لا الہ الا اللہ العی القیومہ القاثم علی کل نفس بما کسبت

la ilaha il lal lahul haiyul qayumul qasemu ala kule nafsin bima kasabat

ان وضائف کے پڑھنے والے کو بیشمار نعمیتیں اللہ پاک کی طرف سے عطا کی جائیں گی

ایضا ماہ رمضان شریف میں ہر نماز عشاء کے بعد تین مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھنے کی بہت فضیلت ہئ اول مرتبہ پڑھنے سے گناہوں کی مگفرت ہو گی دوسری دفعہ پڑھنے سے دوزخ سے آزاد ہوگا۔ تیسری مرتبہ پڑھنے سے جنت کا مستحق ہوگا

Bint E Aadam
08-17-2011, 08:51 PM
رمضان المبارک میں کیا پڑھیں

روزانہ ایک تسبیح "استغفار کی ضرور پڑھیں

پہلے کلمے کی ایک تسبیح روز پڑھیں

روزانہ ایک تسبیح تیسرے کلمے کی پڑھیں

روزانہ ایک تسبیح سورہ اخلاص کی پڑھیں

روزانہ دو نفل شکرانے کے پڑھیں

روزانہ سورہ کہف کی شروع کی 10 آیات یاد سے پڑھیں جمعہ کو پوری سورہ کہف پڑھیں

کوشش کریں ہر جمعہ کو ظہر کی نماز سے قبل صلوہ التسبیح ضرور اداکریں

رمضان المبارک میں سورہ قدر کثرت سے پڑھیں روزانہ کم از کم 7 مرتبہ پڑھیں

صبح شام کم از کم ایک مرتبہ سورہ حشر کی آخرہ آیت ہو الزی سے لے کر وھوالعزیز الحکیم تک ضرور پڑھیں

جتنا بھی با اسانی پڑھ سکیں پڑھیں چلتے پھرتے کام کرتے ہوئے "یا اللہ، یا سلام، یا حفیط، یا حی ، یا قیوم

Bint E Aadam
08-17-2011, 08:51 PM
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

روزے کی فضیلت

اللہ تعالی کے نزدیک روزہ دار کے منہ کی بو مشک سے زیادہ خوشبو دار ہے مسلم

راوی: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جنت میں 8 دروازے ہیں ان میں ایک دروازے کا نام ریان ہے اس دروازے سے وہی لوگ جائیں گے جو روزہ رکھتے ہیں

راوی: حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ

http://i1129.photobucket.com/albums/m515/Ms_Bhatti/Ramdan%20Stuff/untitled.jpg

کتاب:- ماہ رمضان کی فضیلت و مسائل و وظائف

Bint E Aadam
08-17-2011, 08:52 PM
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سحری کھایا کرو کیونکہ سحری کھانے میں برکت ہوتی ہے مسلم

راوی حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ جب تک روزہ جلد افطار کرتے رہیں گے خیر پر رہیں گے

راوی:- حدرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ

http://i1129.photobucket.com/albums/m515/Ms_Bhatti/Ramdan%20Stuff/untitled1.jpg

روزہ قضا پر وعید

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے رمضان کے ایک دن کا روزہ بغیر رخصت و بغیر مرض افطات ترک کیا تو زمانہ بھر کا روزہ بھی اس کی قضا میں نہیں ہو سکتا اگرچہ رکھ بھی لے

بخاری ابو داؤد

راوی:-حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ

Bint E Aadam
08-17-2011, 08:52 PM
وہ چیزیں جن سے روزہ نہیں ٹوٹتا

اور

روزے کا کفارہ

http://i1129.photobucket.com/albums/m515/Ms_Bhatti/Ramdan%20Stuff/untitled3.jpg

کتاب رمضان کے فضائل و مسائل و وظائف

Bint E Aadam
08-17-2011, 08:52 PM
بناء اسلام
بناء اسلام
http://i1129.photobucket.com/albums/m515/Ms_Bhatti/Ramdan%20Stuff/Roza1.jpg

http://i1129.photobucket.com/albums/m515/Ms_Bhatti/Ramdan%20Stuff/Roza2.jpg
کتاب روزہ

Bint E Aadam
08-17-2011, 08:53 PM
نفلی روزے کی نیت اور روزہ رکھنے اور اِفطار کرنے کی دُعائیں

نفل روزے کے لئے مطلق روزے کی نیت کافی ہے، اور وہ یہ ہے:

“وبصوم غد نویت۔”

ترجمہ:…”اور میں کل کے روزے کی نیت کرتا ہوں۔”

اور اِفطار کی دُعا یہ ہے:

“اللّٰھم لک صمت وعلٰی رزقک افطرت۔”

ترجمہ:…”اے اللہ! میں نے آپ کے لئے روزہ رکھا، اور آپ کے رزق پر اِفطار کیا۔”

اور روزہٴ رمضان کی نیت میں یوں کہے:

“وبصوم غد نویت من شھر رمضان۔”

اور اِفطار کی دُعا یہ ہے:

اللَّهُمَّ اِنِّى لَكَ صُمْتُ وَبِكَ امنْتُ [وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ] وَعَلَى رِزْقِكَ اَفْطَرْتُ

فتاوی رضویہ اور سیکنڈ ریفرنس پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری دعائیں صفحہ 21 جزاک اللہ

Bint E Aadam
08-17-2011, 08:53 PM
رمضان کا مہینہ کیسے گزاریں

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

روزہ متواتر رکھیں

صبح آنکھ کھلتے ہی بسم اللہ پڑھ کر 3 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور ہتھیلیوں پر پھونک مار کر چہرے پر ملیں

روزہ رکھنے کی نیت کرنے کے بعد21 مرتبہ یا ملک پڑھے اور سینے پر پھونکیں

اپنا کام شروع کرنے سے پہلے 21 مرتبہ یا غفار پڑھیں اور پھر کام شرو کریں

دوپہر کی نماز کے بعد یا قھار پڑھیں اور دل کی دھڑکن کی جگہ پھونکیں

دوپہر میں تھوڑی دیر آرام کی غرض سے سونے لگیں تو 21 مرتبہ یا خیر پڑھیں

نیند سے اٹھنے کے بعد 21 مرتبہ یا کبیر پڑھیں اور پھر دل کی جگہ پھونکیں

اگر کسی وقت جھنجھلاہٹ یا غصہ ہو تو فورا یا حفیظ پڑھیں گصہ دور ہو جائے گا

اگر روزے میں بھوک لگ رہی ہو تو یا پیاس تو 21 مرتبہ یا مقیت پڑھ لیں اور انگلیوں پر پھونک کر انگلیاں سونگھ لیں بھوک پیاس ختم ہو جائے گی

روزہ کھلنے سے کچھ دیر پہلے دستر خوان پر بیتھیں اور 21 مرتبہ یا واسع پڑھیں اور یہ سوچیں کہ ساری نعمتیں آپ کے سمانے ہیں لیکن اللہ کے حکم کی وجہ سے آپ نے اپنے اوپر سب کچھ حرام کر رکھا ہے

عشا اور نماز تاویح کے بعد 21 مرتبہ یا قوی پڑھیں

رات کو سوتے وقت سینے پر ہاتھ رکھ کر 10 مرتبہ یا باعث پڑھیں اور پھر 21 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور آرام سے سو جائیں

ہر نماز عشاء و تراویح کے بعد 3مرتبہ اول کلمہ پرھیں اس کی بہت فضیلت ہے

ہر اسم پر پیش پڑھنی ہے

AYAZ
08-18-2011, 12:15 AM
JAZAK ALLAH ramadan ki DUAIN AUR IBADAAT O WAZAIF ke liye .

Bint E Aadam
08-21-2011, 06:29 PM
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

شب قدر کی پہلی رات

نفل نماز

اکیسویں شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھیں ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ قدر ایک ایک بار سورہ اخلاص ایک ایک مرتبہ پڑھیں

بعد سلام کے ستر مرتبہ درود پاک پڑھیں

اکیسویں شب کو دو رکعت نماز پڑھیں ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ قدر ایک ایک بار سورہ اخلاص تین تین بار پڑھنی ہے

بعد سلام کے نماز ختم کر کے ستر مرتبہ استغفار پڑھیں

وظیفہ

ماہ رمضان المبارک کی اکیسویں شب کو اکیس مرتبہ سورہ قدر پڑھنا بھی بہت افظل ہے

ریفرنس:- ماہنامہ کرن کے ساتھ موجود مفت کتاب رمضان کے حوالے سے

عبادات و وظائف صفحہ 7 اور 8

ماہنامہ پاکیزہ ڈائجسٹ کا مقبول سلسلہ ادارہ کی جانب سے روحانی مشورے جس کی کتابی شکل کراچی بک اسٹال میں موجود

جزاک اللہ

Mf Great Power
08-21-2011, 07:46 PM
JAZAKALLAh
Bhot Umda Sharing

Bint E Aadam
08-22-2011, 02:50 PM
دوسری شب قدر

ماہ مبارک کی تئیسویں شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھیں ہر رکعت میں سورہ قدر ایک ایک بار سوری اخلاص تین تین مرتبہ پڑھیں

پھر بعد سلام کے ستر مرتبہ درود شریف پڑھیں

تئیسویں شب قدر کو آتھ رکعت نماز چار سلام سے پڑھنی ہے ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ قدر ایک ایک مرتبہ اور سورہ اخلاص ایک ایک مرتبہ پڑھیں

اور بعد سلام کے 70 مرتبہ کلمہ تمجید پڑھیں اور اپنے گناہوں کی بخشش طلب کریں

تئیسویں شب کر سورہ یسین ایک مرتبہ اور سورہ رحمن ایک دفعہ پڑھنی بہت افضل ہے


ریفرنس:- ماہنامہ کرن کے ساتھ موجود مفت کتاب رمضان کے حوالے سے

عبادات و وظائف صفحہ 8

ماہنامہ پاکیزہ ڈائجسٹ کا مقبول سلسلہ ادارہ کی جانب سے روحانی مشورے جس کی کتابی شکل کراچی بک اسٹال میں موجود

یہ وظائف آپکو اس کتاب میں بھی ملیں گے

کتاب تسبیحات رمضان و شب قدر

لائبریری فیضان عطار

جزاک اللہ

AYAZ
08-22-2011, 03:07 PM
Jazak allah

Bint E Aadam
08-24-2011, 05:25 PM
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

تیسری شب قدر

ماہ رمضان کی پچیسں تاریخ کی شب قدر کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھیں

بعد سورہ فاتحہ کے سورہ قدر ایک متربہ سورہ اخلاص 5،5 مرتبہ ہر رکعت میں پڑھنی ہے بعد سلام کے کلمہ طیبہ ایک سو دفعہ پڑھنا ہے

پچیسں شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھیں ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ قدر تین تین بار سورہ اخلاص تین تین بار پڑھیں بعد سلام کے ستر مرتبہ استغفار پڑھیں

یعنی


استغفر الله ربي من كل ذنب واتوب اليه


پچیسں شب کو کو دو رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ قدر ایک ایک مرتبہ سورہ اخلاص پندرہ پندرہ مرتبہ پڑھیں بعد سلام کے ستر دفعہ کلمہ شہادت پڑھنا ہے

وظائف

ماہ رمضان کی پچیسں شب کو سات دفعہ سورہ دخان پڑھیں

ایضا پچیسں شب کو سات مرتبہ سورہ فتح پڑھیں


ریفرنس:- ماہنامہ کرن کے ساتھ موجود مفت کتاب رمضان کے حوالے سے

عبادات و وظائف صفحہ 8

ماہنامہ پاکیزہ ڈائجسٹ کا مقبول سلسلہ ادارہ کی جانب سے روحانی مشورے جس کی کتابی شکل کراچی بک اسٹال میں موجود

یہ وظائف آپکو اس کتاب میں بھی ملیں گے

کتاب تسبیحات رمضان و شب قدر

لائبریری فیضان عطار

جزاک اللہ

Nida-H
08-25-2011, 01:58 PM
JazakAllah Khair..

Bint E Aadam
08-26-2011, 06:27 PM
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


چوتھی شب قدر

27 شب قدر کے نوافل

ستائسویں شب کو بارہ رکعت نماز تین سلام سے پڑھیں "یعنی چار چار کر کے پڑھنے ہیں" ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ قدر ایک ،ایک مرتبہ سورہ اخلاص پندرہ پندرہ مرتبہ پڑھیں

بعد سلام کے ستر مرتبہ استغفار پرھیں

یعنی استغفراللہ ربی من کل زنب واتوب الیہ

ستائسویں شب کو کو دو رکعت نماز پڑھیں ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ قدر تین تین دفعہ سورہ اخلاص پانچ پانچ مرتبہ پڑھیں

بعد سلام کے سورہ اخلاص ستائیس مرتبہ پڑھیں

اور گناہوں کی مغفرت طلب کریں


ستائسویں شب کو کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھنی ہے ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد تکاثر ایک بار سورہ اخلاص تین تین مرتبہ پڑھیں

ایضا ستائسویں شب کو دو رکعت نماز پڑھیں ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے سورہ اخلاص سات سات متربہ پڑھنی ہے بعد سلام کے ستر دفعہ یہ تسبیح معظم پڑھنی ہے

استغفراللہ العظیم الذی لا الہ الا ھو الحی القیوم واتوب الیہ

اعراب کے ساتھ ایمج فارمٹ میں شئیر کر رہی ہوں

http://i1129.photobucket.com/albums/m515/Ms_Bhatti/Ramdan%20Stuff/untitled-1.jpg


ستائسویں شب کو دو رکعت نماز پڑھیں ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ نشرح ایک ایک بار سورہ اخلاص تین تین مرتبہ پڑھیں

بعد سلام کے ستر مرتبہ سورہ قدر پڑھیں

ستائسویں شب کو کو چار رکعت نماز پرھنی ہے "دو دو کر کے نہیں چار رکعت کی نیت کرنا ہے" ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ قدر تین تین دفعہ سورہ اخلاص پچاس پچاس مرتبہ بعد سلام کے سجدہ میں سر رکھ کر ایک مرتبی یہ کلمات پڑھیں

سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر

اعراب کے ساتھ شئیر کر رہی ہوں

http://i1129.photobucket.com/albums/m515/Ms_Bhatti/Ramdan%20Stuff/untitled1-1.jpg

وظائف

ستائسویں شب کو ساتوں حم پڑھیں

ایضا ستائسویں شب کو سورہ ملک سات دفعہ پڑھنا واسطہ مغفرت گناہ بہت فضیلت والی ہے

جزاک اللہ

اللہ حافظ






ریفرنس:- ماہنامہ کرن کے ساتھ موجود مفت کتاب رمضان کے حوالے سے


عبادات و وظائف صفحہ 8 اور 9

ماہنامہ پاکیزہ ڈائجسٹ کا مقبول سلسلہ ادارہ کی جانب سے روحانی مشورے جس کی کتابی شکل کراچی بک اسٹال میں موجود

یہ وظائف آپکو اس کتاب میں بھی ملیں گے

کتاب تسبیحات رمضان و شب قدر

لائبریری فیضان عطار

جزاک اللہ

life
08-26-2011, 11:07 PM
JAZAK ALLAH khair

Bint E Aadam
08-29-2011, 10:33 PM
پانچویں شب قدر

انتیسویں شب قدر کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھیں ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ قدر ایک ، ایک بار سورہ اخلاص تین تین بار پڑھنی

بعد سلام کے ستر دفعہ سورہ الم نشرح پڑھیں


ایضا انتیسویں شب قدر کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھیں ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ قدر ایک ایک بار سورہ اخلاص پانچ پانچ مرتبی پڑھیں


بعد سلام کے 100 دفعہ درود شریف پڑھیں

اے اللہ میری اور تمام مسلمان مردوں اور مسلمان عورتون کی مومن و مومنہ کی مغفرت فرما

آمیں ثم آمین

ریفرنس ماہنامہ کرن کتاب عبادت و وظائف صفحہ 9

پاکیزہ ڈائجسٹ مقبول سلسلہ روحانی مشورے اس کی کتابی شکل کراچی میں موجود

کتاب تسبیحات رمضان و شب قدر

Bint E Aadam
08-29-2011, 10:33 PM
شوال المکرم کے نوافل

پہلی شب ماہ شوال بعد نماز عشاء چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھیں

ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص اکیس اکیس مرتبہ پڑھنی ہے

اور

شوال کی پہلی شب بعد نماز عشاء چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھنی ہے ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص تین تین دفعہ سورہ فلق تین تین مرتبہ سورہ ناس تین تین مرتبہ پڑھیں

بعد سلام کے کلمہ تمجید ستر دفعہ پڑھ کر گناہوں سے توبہ کریں



اے اللہ میری اور تمام مسلمان مردوں اور مسلمان عورتون کی مومن و مومنہ کی مغفرت فرما

آمیں ثم آمین




ریفرنس ماہنامہ کرن کتاب عبادت و وظائف صفحہ 9

پاکیزہ ڈائجسٹ مقبول سلسلہ روحانی مشورے اس کی کتابی شکل کراچی میں موجود

کتاب تسبیحات رمضان و شب قدر

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.