PDA

View Full Version : آدابِ رسالتﷺ قرآنِ پاک کی رُو سے


ROSE
08-16-2011, 02:48 PM
آدابِ رسالتﷺ قرآنِ پاک کی رُو سے





حضورؐ کے ہرحکم کو دل سے قبول کرنا ضروری ہے اور اس کے بغیر کوئی شخص مؤمن نہیں ہوسکتا، تویہ بات بھی معلوم ہوگئی کہ رسول کریمﷺ کا ادب دل سے بھی اسقدر ہونا چاہیے کہ مجال ہے آپؐ کی کسی بات کے بارے میں تنگی آئے، قرآنِ کریم میں ہے :

"يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَاتَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ وَلَاتَجْهَرُوا لَهُ بِالْقَوْلِ كَجَهْرِ بَعْضِكُمْ لِبَعْضٍ أَنْ تَحْبَطَ أَعْمَالُكُمْ وَأَنْتُمْ لَاتَشْعُرُونَ"۔ (الحجرات:۲)


اے ایمان والو! اپنی آوازیں بلند نہ کرو نبی کی آواز سے اور آپ سے تیز آواز کے ساتھ نہ بولو جیسے تم آپس میں ایک دوسرے سے بولتے ہو، اندیشہ ہے کہ کہیں تمہارے اعمال ضائع نہ ہوجائیں اور تمھیں خبر نہ ہو۔

اللہ تعالیٰ نے اس آیتِ کریمہ میں حضرت رسالتِ مآبؐ کا ادب بتایا ہے، اس سے پہلی والی آیت میں اللہ تعالیٰ نے اُمتیوں کواپنے نبی کے آداب سکھائے ہیں کہ تمھیں اپنے نبی کا توقیر واحترام عزت واعظام اسقدر کرنا چاہیے کہ تم اپنے سارے کاموں کوخدا اور اس کے رسول کے پیچھے رکھو، اس آیت میں ارشاد ہوا کہ نبی کی آواز پر اپنی آواز بلند نہ کرو جیسے ایک دوسرے سے بے محابا بات کرتے ہو؛ اسی طرح حضورؐ کے سامنے اونچی آواز کرنا ایک قسم کی بے ادبی اور گستاخی ہے، شیخ الاسلام حضرت علامہ شبیر احمد عثمانی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:

"حضورؐ کی مجلس میں شور نہ کرو اور جیسے آپس میں ایک دوسرے سے بے تکلف، چہک، تڑخ کر بات کرتے ہو حضورﷺ کے ساتھ یہ طریقہ اختیار کرنا خلافِ ادب ہے، آپ سے خطاب کرو تونرم آواز سے، تعظیم واحترام کے لہجہ میں، ادب وشائستگی کے ساتھ، دیکھو ایک مہذب بیٹا اپنے باپ سے لائق شاگرد اُستاد سے، مخلص مرید پیرومرشد سے اور ایک سپاہی اپنے افسر سے کس طرح بات کرتا ہے، پیغمبر کا رُتبہ توان سب سے کہیں بڑھ کر ہے، آپ سے گفتگو کرتے وقت پوری احتیاط رکھی جائے، مبادا بے ادبی ہوجائے اور آپﷺ کوتکدر پیش آئے توحضورﷺ کی ناخوشی کے بعد مسلمان کا ٹھکانہ کہاں ہے؛ ایسی صورت میں تمام اعمال ضائع ہونے اور ساری محنت رائیگاں جانے کا اندیشہ ہے"۔ (فوائدعثمانی برترجمہ شیخ الہند:۶۸۴

ladli
08-17-2011, 06:41 PM
JazakAllah khair

ღƬαsнι☣Rασ™
07-06-2012, 10:48 PM
Jazak allah
Jazak Allah
Thanks fOr Shar!ng

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.