PDA

View Full Version : میرے ہونٹوں پہ ذکر مدینہ


ROSE
08-03-2011, 12:39 PM
میرے دل میں ہے یاد محمد میرے ہونٹوں پہ ذکر مدینہ
تاجدار حرم کے کرم سے آ گیا زندگی کا قرینہ


ان کے چشم کرم کی عطا ہے میرے سینے میں ان کی ضیا ہے
یاد سلطان طیبہ کے طیبہ کے صدقے میرا سینہ ہے مثل نگینہ


میں غلام غلامان احمد میں سگ آستان محمد
قابل فخر ہے موت میری قابل رشک ہے میرا جینا


ہر خطا پر مری چشم پوشی ہر طلب پر عطاوں کی بارش
مجھ گناہ گار پر کس قدر ہیں مہرباں تاجدار مدینہ


مجھ کو طوفاں کی موجوں کا کیا ڈر یہ گزر جا ئیں گی رخ بدل کر
ناخدا ہیں مرے جب محمد کیسے ڈقبے کا میرا سفینہ


دل شکستہ ہے میرا تو کیا غم اس میں رہتے ہیں شاہ دو عالم
جب سے محماں ہوئے ہیں وہ دل میں دل مرا بن گیا ہے مدینہ


دولت عشق سے دل غنی ہے میری قسمت عشک سکندر
مدحت مصطفٰی کی بدولت مل گیا ہے مجھے یہ خزینہ

SHAYAN
08-03-2011, 01:07 PM
Beautifull

Abewsha
08-04-2011, 04:46 AM
wow nice 1..

Owi
08-25-2011, 11:29 PM
Nice Thread
Jazak-Allah

Abewsha
08-29-2011, 04:17 AM
Jazakallah.....
gud sharing...

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.