PDA

View Full Version : چہرہ نہ دکھا ، صدا سُنادے perveen shaker


ROSE
08-02-2011, 02:18 PM
چہرہ نہ دکھا ، صدا سُنادے

جینے کا ذرا تو حوصلہ دے

دِکھلا کسی طور اپنی صُورت

آنکھوں مزید مت سزا دے

چُھوکر مری سوچ میرے تن میں

بیلیں ہرے رنگ کی اُگادے

جاناں ! نہ خیالِ دوستی کر

دے زہرجواَب تو تیز سادے

شدّت ہے مزاج میرے خُوں کا

نفرت کی بھی دے تو انتہا دے

ٹوٹی ہُوئی شام منتظرِ ہے

جُھک کر مجھے آئینہ دکھادے

دل پھٹنے لگا ہے ضبطِ غم سے

مالک ! کوئی درد آشنا دے

سوئی ہے ابھی تو جاکے شبنم

ایسا نہ ہو موجِ گل اُٹھادے

چکھّوں ممنوعہ ذائقے بھی

دل ! سانپ سے دوستی بڑھادے

SHAYAN
08-02-2011, 04:54 PM
Gud
T 4 S

ROSE
08-03-2011, 12:53 PM
Thanks

Ghuncha
08-25-2011, 04:47 PM
WoOoow
Nice ...!!

Owi
09-14-2011, 08:42 PM
very good

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.