Log in

View Full Version : سورۃ فاتحہ کی فضیلت کا بیان


ROSE
07-31-2011, 04:50 PM
علی بن عبد اللہ ، یحیی بن سعید، شعبہ، حبیب بن عبدالرحمن، حفص بن عاصم، ابوسعید بن معلی سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نماز پڑھ رہا تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا، میں نے آپ کو کوئی جواب نہیں دیا، یہاں تک فارغ ہوں، میں نے کہا یا رسول اللہ میں نماز پڑھ رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا اللہ نے یہ نہیں فرمایا کہ جب بھی اللہ ورسول تمہیں پکاریں تو جواب جلد دو، فرمایا میں تمہیں مسجد سے نکلنے سے پہلے ایک سورت بتلاؤں گا، جو قرآن مجید کی تمام سورتوں سے افضل ہے، پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ لیا، جب ہم باہر نکلنے لگے، تو میں نے درخواست کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ نے فرمایا تھا میں تمہیں قرآن کی سب سے زیادہ افضل سورت بتلاؤں گا، آپ نے فرمایا وہ سورت الحمد للہ رب العالمین ہے اسی کا نام سبع مثانی اور قرآن عظیم ہے، جو مجھے دی گئی۔

صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 1
46 - فضائل قرآن : 81
سورۃ فاتحہ کی فضیلت کا بیان

SHAYAN
07-31-2011, 06:02 PM
JazakALLAH

Abewsha
07-31-2011, 07:44 PM
awww realy nice words...

ღƬαsнι☣Rασ™
07-14-2012, 07:45 AM
Jazak allah
Jazak Allah
Thanks fOr Shar!ng

ROSE
07-14-2012, 10:06 AM
thanks...............

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.