life
07-26-2011, 01:13 AM
منزلیں مل جائیں گی، ہاں، رہنما کوئی تو ہو
چل پڑیں چلنے کو لیکن راستہ کوئی تو ہو
پار لگ جائیں گی اپنی کشتیاں تم دیکھنا
بیچ طوفاں میں مگر اک ناخدا کوئی تو ہو
ایک دوجے کی نظر میں ہر کوئی مشکوک ہے
ڈھونڈتی پھرتی ہیں نظریں پارسا کوئی تو ہو
ایک ہی پر اکتفا کیوں کر رہے ہوتے ہیں ہم
ہونا تو یہ چاہئیے کہ دوسرا کوئی تو ہو
رونقیں اپنی جگہ ہیں شہر کی پھر بھی مگر
دل کا جو محرم بنے وہ آشنا کوئی تو ہو
ہر طرف ہے ظالمانہ حکمرانی کا چلن
لے سکے جو اس سے ٹکر سر پھرا کوئی تو ہو
خوبئ دستور کے چرچے تو ہر جا ہیں مگر
غربتِ انساں مٹے گی فیصلہ کوئی تو ہو
اپنے اپنے نظرئیے میں انتہا کرتے ہیں سب
عدل یا انصاف کی بھی ابتداء کوئی تو ہو
ہے یہی بس اک توقع دوسروں سے بھی ہمیں
ہم سا عاکف بے نیاز و بے ریا کوئی تو ہو
چل پڑیں چلنے کو لیکن راستہ کوئی تو ہو
پار لگ جائیں گی اپنی کشتیاں تم دیکھنا
بیچ طوفاں میں مگر اک ناخدا کوئی تو ہو
ایک دوجے کی نظر میں ہر کوئی مشکوک ہے
ڈھونڈتی پھرتی ہیں نظریں پارسا کوئی تو ہو
ایک ہی پر اکتفا کیوں کر رہے ہوتے ہیں ہم
ہونا تو یہ چاہئیے کہ دوسرا کوئی تو ہو
رونقیں اپنی جگہ ہیں شہر کی پھر بھی مگر
دل کا جو محرم بنے وہ آشنا کوئی تو ہو
ہر طرف ہے ظالمانہ حکمرانی کا چلن
لے سکے جو اس سے ٹکر سر پھرا کوئی تو ہو
خوبئ دستور کے چرچے تو ہر جا ہیں مگر
غربتِ انساں مٹے گی فیصلہ کوئی تو ہو
اپنے اپنے نظرئیے میں انتہا کرتے ہیں سب
عدل یا انصاف کی بھی ابتداء کوئی تو ہو
ہے یہی بس اک توقع دوسروں سے بھی ہمیں
ہم سا عاکف بے نیاز و بے ریا کوئی تو ہو