Ali jee
01-21-2009, 09:26 PM
رنجش ہی سہی دل دُکھانے کے لئے آ
آپھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لئے آ
کچھ تو مرے پندارِ محبت کا بھرم رکھ
تُو بھی تو کبھی مجھ کو منانے کے لئے آ
پہلے سے مراسم نہ سہی پھر بھی کبھی تو
رسم و راہِ دنیا ہی نبھانے کے لئے آ
کس کس کو بتائیں گے جُدائی کا سبب ہم
تُو مجھ سے خفا ہے تو زمانے کے لئے آ
اک عمر سے ہوں لذّتِ گریہ سے بھی محروم
اے راحتِ جاں مجھ کو رُلانے کے لئے آ
آپھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لئے آ
کچھ تو مرے پندارِ محبت کا بھرم رکھ
تُو بھی تو کبھی مجھ کو منانے کے لئے آ
پہلے سے مراسم نہ سہی پھر بھی کبھی تو
رسم و راہِ دنیا ہی نبھانے کے لئے آ
کس کس کو بتائیں گے جُدائی کا سبب ہم
تُو مجھ سے خفا ہے تو زمانے کے لئے آ
اک عمر سے ہوں لذّتِ گریہ سے بھی محروم
اے راحتِ جاں مجھ کو رُلانے کے لئے آ