ROSE
07-24-2011, 04:22 PM
ترے کرم سے رواں ہے یہ سانس کا دریا
ترے کرم سے فروزاں ہے زندگی کا دیا
ترے کرم سے ہی کھلتے ہیں پھول گلشن میں
ترے کرم سے ہی چلتی ہے صبح باد صبا
ترے کرم سے ہے رخشندگی ستاروں میں
ترے کرم سے لٹاتا ہے آفتاب ضیا
ترے کرم سے نکھرتے ہیں رنگ و روپ سبھی
ترے کرم سے سنورتی ہے رسموں کی ادا
ترے کرم سے سمندر ہیں موجزن یا رب!
ترے کرم سے مچلتی ہے ساحلوں کی ہوا
ترے کرم سے ہی پاتی ہے پرورش دنیا
ترے کرم کے ہیں طالب تمام شاہ و گدا
ترے کرم سے ملی ہے مجھے وفا تیری
ترے کرم کی ہے محتاج میری حمد و ثنا
ترے کرم سے فروزاں ہے زندگی کا دیا
ترے کرم سے ہی کھلتے ہیں پھول گلشن میں
ترے کرم سے ہی چلتی ہے صبح باد صبا
ترے کرم سے ہے رخشندگی ستاروں میں
ترے کرم سے لٹاتا ہے آفتاب ضیا
ترے کرم سے نکھرتے ہیں رنگ و روپ سبھی
ترے کرم سے سنورتی ہے رسموں کی ادا
ترے کرم سے سمندر ہیں موجزن یا رب!
ترے کرم سے مچلتی ہے ساحلوں کی ہوا
ترے کرم سے ہی پاتی ہے پرورش دنیا
ترے کرم کے ہیں طالب تمام شاہ و گدا
ترے کرم سے ملی ہے مجھے وفا تیری
ترے کرم کی ہے محتاج میری حمد و ثنا