PDA

View Full Version : چکنی جلد کيلئے نسخے۔


ROSE
07-23-2011, 07:41 PM
چکنی جلد کيلئے نسخے۔
ايک چمچہ شہد، آدھا چمچہ ليموں کا رس، ملا کر چہرے پر لگائيں، پندرہ بيس منٹ کے بعد چہرے کو پانی سے دہوليں، شہد اور ليموں کے عناصر جلد کي چکنای کو اچھی طرح سے نکال ديتے ھيں، ان ميں پائے جانے والے عناصرسوڈيم، پوٹاشيم، سڑک ايسيڈ، فاسفورک ايسڈ، سکروز، گلوکوز، فرکٹوز وغيرہ چکنے غدودوں کی سرگرمی کو بھی روکتے ھيں۔
تلسي کے تازہ پتوں کا پيسٹ دو چمچہ، عرق گلاب ايک چمچہ ان کو ملا کر چہرے پر لگائيں، دس پندرہ منٹ کے بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دہوڈاليں، تلسی کا يہ پيسٹ اچھي قسم کا بليچ ہے، يہ جلد کی گہرائی تک جا کر صفائی کرتا ہے، يہ پيسٹ مردہ خلئيوں کو اچھی طرح سے صاف کرتا ہے اور چکنے غدودوں کے سرگرم اثرات کو کم کرتا ہے، عرق گلاب سکن ٹانک ہے اس پيسٹ کو روزانہ استعمال کرنے سے جلد کی چکانائی کم ہوجاتی ہے۔
دو مٹھی پاپ کارن (بھنی ھوئی مکئی) آدھ کپ دودھ ميں پندرہ منٹ تک بہگونے کے لئے رکھ ديں، اس کے بعد اچھی طرح سے مسل کر سخت حصے کو نکال ديں، اب پيسٹ کو چہرے اور گلے پر لگائيں، پندرہ منٹ کے بعد چہرے اور گلے کو پانی سے صاف کريں، پاپ کارن مردہ خلئيوں کو اچھی طرح سے نکال ديتے ھيں اور جلد کی چکانائی کو بھی ختم کرتے ھيں، دودھ کی کلينرز خاصيت جلد کو گہرائی تک جا کر صاف کرتی ہے اور جلد کو غذائيت فراہم کرتي ہے، اس نسخے کو ہفتہ ميں دوبار کرنے سے جلد کی چکنائی کم ہوجاتی ہے۔
ايک انڈے کی سفيدی ميں ايک چمچہ دودھ ملا کر اچھی طرح پھينٹ ليں، اسے سارے چہرے پر لگائيں، دس پندرہ منٹ کے بعد چہرے کو پانی سے اچھي طرح دھو ڈاليں، انڈے کی سفيدی ميں پائے جانے والے عناصر جلد کی چکنائی کو اچھی طرح صاف کرديتے ھيں، اس ميں پائے جانے وال سليلينئيم نامی عنصر پورز کو ٹائيٹ کرتا ہے اور فری ريڈکلز کو دور کرتا ہے، يہ ريشوں کودوبارہ بنانے ميں بھی کافی مفيد ہوتا ہے، انڈہ جلد کی صيح پرورض بھی کرتا ہے انڈے کی زردی خشک جلد ( ڈرائی اسکن ) کے لئے بھی مفيد ہوتی ہے۔

SHAYAN
07-23-2011, 10:21 PM
Gud
T 4 S

A L i
07-23-2011, 11:31 PM
thanks you Aapa jee :p

ROSE
07-24-2011, 10:36 AM
welcome bhaiya jeee

CaReLeSs
07-24-2011, 10:40 AM
Thankooooooo jeee Buhut he khoob..

Abewsha
07-24-2011, 05:23 PM
Rose do me a fva plz can yu make dis thread in english coz i cnt read much urdu wna knw wat is dis thnkx

CaReLeSs
07-25-2011, 12:47 AM
Abee main bata daita hoon itnay jhanjat main kia paroo ge Rooz sabun say moo dhoo lia karooo lolzzz

ROSE
07-27-2011, 11:18 AM
thanks

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.