ROSE
07-21-2011, 04:12 PM
اور جس دن آسمان ابر کےساتھ پھٹ جائےگا اور فرشتےنازل کئےجائیں گے(۲۵)اس دن سچی بادشاہی خدا ہی کی ہوگی۔اور وہ دن کافروں پر(سخت)مشکل ہوگا(۲۶)اورجس دن ظالم اپنے ہاتھ کاٹ کاٹ کر کھائےگا(کہے گا)کہ اے کاش میں نے پیغمبر کےساتھ رشتہ اختیار کیاہوتا(۲۷)ہائے شامت کاش میں نے فلاں شخص کو دوست نہ بنایاہوتا(۲۸)اس نے مجھکو(کتاب)نصیحت کے میرے پاس آنے کے بعد بہکا دیا۔اور شیطان انسان کو وقت پر دغا دینے والا ہے(۲۹)-سورة الفُرقان