ROSE
07-16-2011, 05:01 PM
رويا ہوں تري ياد ميں دن رات مسلسل
رويا ہوں تري ياد ميں دن رات مسلسل
ايسے کبھي ہوتی نہيں برسات مسلسل
کانٹے کي طرح ہوں ميں رقيبوں کي نظر ميں
رہتے ہيں مري گھات ميں چھ سات مسلسل
چہرے کو نئے ڈھب سے سجاتے ہيں وہ ہر روز
بنتے ہيں مری موت کے آلات مسلسل
اجلاس کا عنوان ہے اخلاص و مروت
بدخوئی ميں مصروف ہيں حضرات مسلسل
ہم نے تو کوئی چيز بھي ايجاد نہيں کي
آتے ہيں نظر ان کے کمالات مسلسل
کرتے ہيں مساوات کي تبليغ وہ جوں جوں
بڑھتے ہي چلے جاتے ہيں طبقات مسلسل
ہر روز کسي شہر ميں ہوتے ہيں دھماکے
رہتی ہے مرے ديس ميں شبرات مسلسل
ملاؤں نے اسلام کے ٹکڑات کئے ہيں
مسئلات سے پھيلاتے ہيں نفرات مسلسل
پيتے نہيں، بنتی ہے تو پھر جاتي کہاں ہے؟
يہ ذہن ميں اٹھتے ہيں سوالات مسلسل
امراء کے موافق ہے فضا ديس مرے کی
کٹتے ہيں جہاں عيش ميں لمحات مسلسل
رويا ہوں تري ياد ميں دن رات مسلسل
ايسے کبھي ہوتی نہيں برسات مسلسل
کانٹے کي طرح ہوں ميں رقيبوں کي نظر ميں
رہتے ہيں مري گھات ميں چھ سات مسلسل
چہرے کو نئے ڈھب سے سجاتے ہيں وہ ہر روز
بنتے ہيں مری موت کے آلات مسلسل
اجلاس کا عنوان ہے اخلاص و مروت
بدخوئی ميں مصروف ہيں حضرات مسلسل
ہم نے تو کوئی چيز بھي ايجاد نہيں کي
آتے ہيں نظر ان کے کمالات مسلسل
کرتے ہيں مساوات کي تبليغ وہ جوں جوں
بڑھتے ہي چلے جاتے ہيں طبقات مسلسل
ہر روز کسي شہر ميں ہوتے ہيں دھماکے
رہتی ہے مرے ديس ميں شبرات مسلسل
ملاؤں نے اسلام کے ٹکڑات کئے ہيں
مسئلات سے پھيلاتے ہيں نفرات مسلسل
پيتے نہيں، بنتی ہے تو پھر جاتي کہاں ہے؟
يہ ذہن ميں اٹھتے ہيں سوالات مسلسل
امراء کے موافق ہے فضا ديس مرے کی
کٹتے ہيں جہاں عيش ميں لمحات مسلسل