PDA

View Full Version : shaban ki ebadat


ROSE
07-05-2011, 03:43 PM
چار رکعت نوافل
شعبان کے مہينہ کے پہلے جمعہ کي شب نماز عشاء کے بعد جو کوئي چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد تين تين مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے تو بفضل باري تعالي اسے عمرے کا ثواب عطا ہوگا۔
آٹھ رکعت نفل
جو کوئي شعبان کے مہينہ کے پہلے جمعہ کي شب نماز عشاء کے بعد آٹھ رکعت نفل نماز ايک سلام سے اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد گيارہ گيارہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے اور اس نفل نماز کا ثواب خاتون جنت حضرت بي بي فاطمتہ الزہرا کو بخشے تو بفضل باري تعالي اسے جنت ميں جگہ عطا ہوگي۔
چودہ شعبان المعظم
جو کوئي شعبان کے مہينہ کي چودہ تاريخ کو نماز مغرب کے بعد دو رعکت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فارتحہ کے بعد سورہ حشر کي آخري تين آيات ايک ايک مرتبہ اور تين تين مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے تو بفضل باري تعالي اسے گناہوں کي معافي عطا ہوگي۔
افطاري کے وقت
جو کوئي شعبان المعظم کي چودہ تاريخ کو روزہ رکھے اور افطاري کے وقت سے چند منٹ پہلے تک باوضو حالت ميں چاليس مرتبہ يہ پڑھے۔

تو پروردگار اس کے گذشتہ گناہوں کو بخش دے گا۔
نماز عشاء کے بعد
شعبان کي چودہ تاريخ کو نماز عشاء کي ادائيگي سے قبل جو کوئي آٹھ رکعت نفل نماز دو دو رکعت کرکے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد پانچ پانچ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے تو پروردگار عالم اسے گناہوں کي معافي عطا فرمائے گا۔

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.