ROSE
07-01-2011, 07:25 PM
آنسو کیا ہیں؟
بس موتی ہیں۔ چمکنےوالے،
بہنے والے۔ گرم آنسو انسان کی فریاد ہیں۔پرانی
یادوں کے ترجمان ہیں۔یہ آنسو انمول خزانہ ہیں۔
معصوم و پاکیزہ، مستور دوشیزہ کے حسن سے زیادہ
حسین، حور سے زیادہ مکنون۔ اور یہ خزانہ کمزور کی
قوت ہے۔ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے نکلنے والا
آب حیات کا چشمہ، سعادتوں کر سر چشمہ،
آرزوؤں کے صحرا میں نخلستان کا مژدہ۔ آنسو
تنہائیوں کا ساتھی، دعاؤں کی قبولیت کی نوید،
انسان کے پاس ایسی متاع بے بہاہے، جو اسے
دیدہ وری کی منزل عطا کرتی ہے۔
یہ موتی بڑے انمول ہیں۔ یہ خزانہ بڑا
گرانمایہ ہے۔ یہ تحفہ فطرت کا نادر عطیہ ہے۔
تقرب الٰہی کے راستوں پر چراغاں کرنے والے موتی انسان کے آنسو ہیں۔
(دل،دریا،سمندر واصف علی واصف