life
06-30-2011, 04:26 AM
خالی پنجرے
ساگر سے صحرا بننے تک
جانے کیا کچھ
کھو جاتا ہے
مانجھی کشتی لے اڑتا ہے
پانی میلا
ہو جاتا ہے
تارے ٹوٹ کے گر جاتے ہیں
راتیں لمبی
ہو جاتی ہیں
چاند ٹھٹھر کر مر جاتا ہے
موسم تھک کر
سو جاتا ہے
لے اڑتی ہیں پھول ہوائیں
خوشبو
بے گھر
ہو جاتی ہے
پنچھی اپنی رہ لگتے ہیں
پنجرہ خالی رہ جاتا ہے
آنکھیں میری
خالی پنجرے
چھوڑیئے!ان میں کیا رکھا ہے
۔
ساگر سے صحرا بننے تک
جانے کیا کچھ
کھو جاتا ہے
مانجھی کشتی لے اڑتا ہے
پانی میلا
ہو جاتا ہے
تارے ٹوٹ کے گر جاتے ہیں
راتیں لمبی
ہو جاتی ہیں
چاند ٹھٹھر کر مر جاتا ہے
موسم تھک کر
سو جاتا ہے
لے اڑتی ہیں پھول ہوائیں
خوشبو
بے گھر
ہو جاتی ہے
پنچھی اپنی رہ لگتے ہیں
پنجرہ خالی رہ جاتا ہے
آنکھیں میری
خالی پنجرے
چھوڑیئے!ان میں کیا رکھا ہے
۔