Log in

View Full Version : آکٹوپس


life
06-30-2011, 04:23 AM
٭

آکٹوپس


شجر بد گمانی کی

کوئی جڑ نہیں ہوتی

پھر بھی اس کا پھیلاؤ

ذات کی فصیلوں پر

وہ حروف لکھتا ہے

جو اگر ہوا پڑھ لے

اس کے ہونٹ جل جائیں

رود بار الفت پر

سبز رنگ کائی نے

اپنے بد وضع پاؤں

اس طرح سے رکھے ہیں

کہ تمام پانی میں

اسم نا رسائی کا

راگ جاگ اٹھا ہے

دیکھ !

تیری آنکھوں سے

میری چشم گریہ تک

گر نہ کوئی موج آئی

شک پھوٹ جائیں گے

خواب ٹوٹ جائیں گے

Sami
06-30-2011, 05:34 AM
Nyc .. !!

Fanx Fa Sharing .. !!

SHAYAN
06-30-2011, 06:20 AM
NiCe..

life
06-30-2011, 07:00 AM
thanks sami..

life
06-30-2011, 07:00 AM
thanks shayan..

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.