life
06-28-2011, 04:14 AM
اے کاش کہ ایسا ہو جائے
جسے چاہا تم نے ہر لمحہ
جسے سوچا تم نے ہر لمحہ
وہ شخص تمھارا ہو جائے
تم جس سے محبت کرتے ہو
جیسے دیکھ کے جیتے مرتے ہو
جیسے کھو دینے سے ڈرتے ہو
وہ شخص تمھارا ہو جائے
وہ جس کی یادوں میں کھو کر
تم وقت گُزارا کرتے ہو
وہ جس کی باتوں میں کھو کر
اِن تنہا راتوں میں
تم جس کو پُکارا کرتے ہو
وہ شخص تمھارا ہو جائے
اے کاش کہ ایسا ہو جائے
جسے چاہا تم نے ہر لمحہ
جسے سوچا تم نے ہر لمحہ
وہ شخص تمھارا ہو جائے
تم جس سے محبت کرتے ہو
جیسے دیکھ کے جیتے مرتے ہو
جیسے کھو دینے سے ڈرتے ہو
وہ شخص تمھارا ہو جائے
وہ جس کی یادوں میں کھو کر
تم وقت گُزارا کرتے ہو
وہ جس کی باتوں میں کھو کر
اِن تنہا راتوں میں
تم جس کو پُکارا کرتے ہو
وہ شخص تمھارا ہو جائے
اے کاش کہ ایسا ہو جائے