life
06-26-2011, 12:55 AM
اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو
تھک جاؤ گی!!
کانچ سے نازک خواب تمھارے
ٹوٹ گئے تو
پچھتاؤ گی!!
...سوچ کا سارا اُجلا کندن
ضبط کی راکھ میں گھل جائے گا
کچے پکّے رشتوں کی خوشبو کا ریشم
کھل جائے گا !
تم کیا جانو؟
خواب، سفر کی دھوپ کے تیشے
خواب، ادھوری رات کا دوزخ
خواب، خیالوں کا پچھتاوا
خوابوں کی منزل رُسوائی!
خوابوں کا حاصل تنہائی!!
تم کیا جانو؟
مہنگے خواب خریدنا ہوں تو
آنکھیں بیچنا پڑتی ہیں، یا
رِشتے بھولنا پڑتے ہیں
اندیشوں کی ریت نہ پانکو
پیاس کی اوٹ سراب نہ دیکھو
اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو !!
تھک جاؤ گی!!
تھک جاؤ گی!!
کانچ سے نازک خواب تمھارے
ٹوٹ گئے تو
پچھتاؤ گی!!
...سوچ کا سارا اُجلا کندن
ضبط کی راکھ میں گھل جائے گا
کچے پکّے رشتوں کی خوشبو کا ریشم
کھل جائے گا !
تم کیا جانو؟
خواب، سفر کی دھوپ کے تیشے
خواب، ادھوری رات کا دوزخ
خواب، خیالوں کا پچھتاوا
خوابوں کی منزل رُسوائی!
خوابوں کا حاصل تنہائی!!
تم کیا جانو؟
مہنگے خواب خریدنا ہوں تو
آنکھیں بیچنا پڑتی ہیں، یا
رِشتے بھولنا پڑتے ہیں
اندیشوں کی ریت نہ پانکو
پیاس کی اوٹ سراب نہ دیکھو
اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو !!
تھک جاؤ گی!!