life
06-21-2011, 12:20 AM
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ماہ رجب کی بیمشار فضیلت ہے اس ماہ مبارک کی عبادت بہت افضل ہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ جب ماہ رجب کا چاند دیکھو تو پہلے ایک مرتبہ یہ دعاء پڑھو :۔
اَ للّٰھُمَّ بَارِک لَنَا فِی رَجَبَ و شُعبَانَ وَبَلَّغنَا اِلٰی شَھرِ رَمَضَانَ ط
نفل نماز
ماہ رجب کی پہلی شب نماز عشاء کے بعد دس رکعت نماز پانچ سلام سے پڑھے ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ کافرون تین تین مرتبہ اور سورہ اخلاص تین دفعہ پڑھے۔ انشاءاللہ تعالٰی اس نماز کے پڑھنے والے کو اللہ پاک قیامت کے دن شہیدوں میں شامل کرے گا اور ہزار درجہ اس کے بلند کرے گا۔
لآ اِلٰہَ اِلآ اللہُ وَحدَہ لاَ شَرِیکَ لَہ لَہُ المُلکُ وَلَہُ الحَمدُ یُحی وَیُمِیتُ وَھُوَ حَیٌ لاَ یَمُوتُ بِیَدہِ الخَیر وَھُوَ عَلٰی کُلِ شَی ءٍ قَدِیرٌ اَللّٰھُمَ لاَ مَانِعَ بِمَآ اَعطَیتَ وَلاَ مُعطِیَ لِمَا سَامَنَعتَ وَلاَ یَنفَعُ ذَالجَدِ مِنکَ الجَدُّ۔
پہلی شب بعد نماز عشاء چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے ہر رکعت میں بعد سورہء فاتحہ کے سورہ نشرح ایک بار سورہ اخلاص ایک بار سورہ فلق ایک بار سورہ ناس ایک بار پڑھے جب دو رکعت کا سلام پھیرے تو کلمہ توحید تینتیس (33) بار اور درود شریف تینتیس (33) مرتبہ پڑھے۔ پھر دو رکعت کی نیت باندھ کر پہلی دو رکعت کی طرح پڑھے پھر بعد سلام کے کلمہء توحید تینتیس دفعہ دورد شریف تینتیس دفعہ پڑھ کر جو بھی حاجت ہو اللہ پاک سے طلب کرے۔ انشاءاللہ تعالٰی ہر حاجت قبول ہوگی۔
ماہ رجب کی پہلی تاریخ بعد نماز ظہر دو رکعت نماز پڑھے۔ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے سورہ اخلاص پانچ پانچ مرتبہ پڑھنی ہے۔ بعد سلام کے اپنے پچھلے گناہوں سے توبہ کرے۔ انشاءاللہ تعالٰی درگار رب العزت سے اس نماز پڑھنے والے کے تمام گناہ معاف ہو کر مغفرت ہوگی۔
ماہ رجب کی ہر شب جمعہ نماز عشاء دو رکعت نماز پڑھے پہلی رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ بقر کا آخری رکوع امن الرسول سے کافرین ط تک سات مرتبہ پڑھے۔ پھر دو رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ حشر کی آخری آیات ھواللہ الذی تا الحکیم ط سات مرتبہ پڑھے۔ بعد سلام کے بارگاہ الٰہی میں جو بھی حاجت ہو طلب کرے انشاءاللہ تعالٰی جو دعا مانگے قبول ہوگی۔ ہر مراد کے لئے یہ نماز بہت افضل ہے۔
لیلۃ الرغائب اسی مہینہ میں ہوتی اور اس لئے مہینہ کے پہلے جمعہ کی رات کا نام لیلۃ الرغائب ہے اس رات میں بعد مغرب کے بارہ رکعت نفل چھ سلام سے ادا کی جاتی ہیں۔ ہر رکعت میں بعد الحمد کے انا انزلنا تین بار اور اخلاص بارہ مرتبہ پڑھے بعد فراغ ستر بار پڑھے :۔
اَلّٰھُمَ صلِّ عَلٰی مُحَمَدٍ ن النّٰبِیّ الامُیِّ وَعَلٰی اٰلِہ وَسَلَّم
پھر سجدہ میں جاکر ستر بار پڑھے
سُبُّحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ المَلآئِکَۃِ وَالرُّوحِ
اور پھر سر اٹھائے اور کہے
رَبِّ اغفِر وَارحَم وَیحَادَ دَرُعَّمَا تَعلَم اِنَّکَ اَنتَ العَزِیزُ الاَعظَم
ستر مرتبہ پھر دوسرا سجدہ اسی طرح کرے۔ پھر جو دعا مانگے گا قبول ہوگی۔ انشاءاللہ تعالٰی
ماہ رجب کے پہلے جمعہ کو ظہر اور عصر کے درمیان چار رکعت نماز ایک سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے آیۃ الکرسی سات بار سورہ اخلاص پانچ مرتبہ پڑھے۔ بعد سلام کے پچیس مرتبہ یہ پڑھے۔
لاَ حَولَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَ بِاللہِ الکَبِیرِ المُتَعَالِ ط
پھر ایک سو مرتبہ یہ استغفار پڑھے :۔
اَستَغفِرُاللہَ الَّذِی لاَاِلٰہ اِلاَّ ھُوَ الحَیُّ القَیّوُمُ غَفَّارُ الذُ نُوبِ وَسَتَّارُ العُیُوبِ وَاَتُوبُ اَلَیہِ ۔
بعد ازاں ایک سو مرتبہ دورد شریف پڑھ کر جو بھی دعا کرے خواہ دنیاوی یا دینی انشاءاللہ تعالٰی درگار الٰہی میں ضرور قبول ہوگی۔
پندرھویں شب کو بعد نماز عشاء دس رکعت نماز پانچ سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص تین تین دفعہ پڑھے۔ بعد نماز کے یہ دعاء پڑھے :۔
لاَاِلٰہَ اِلاَّ اللہُ وَحدَہ لاَ شَریِکَ لَہ لَہُ المُلکِ وَلَہُ الحَمدُ یُحیٰی وَیُمِیتُ وَھُوَ حَق لاَ یَمُوتُ بِیَدہ الخَیرُ وَھُوَ عَلٰی کل شَیءٍ قَدیِرٌ۔
اس نماز کے پڑھنے والے کے گناہ ایسے جھڑیں گے جیسے درخت کے سوکھے پتے جھڑ جاتے ہیں۔
ماہ رجب کے کسی جمعہ کی شب کو بعد نماز عشاء دو رکعت نماز پڑھے۔ ہر دو رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے آیۃ الکرسی گیارہ مرتبہ سورہ زلزال گیارہ مرتبہ ۔ سورہ تکاثر گیارہ مرتبہ پڑھے بعد سلام کے درگاہ الٰہی میں اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرے۔ انشاءاللہ تعالٰی اس نماز پڑھنے والے کے تمام گناہ معاف فرما کر اللہ پاک اس کی بخشش فرمائے گا۔