Log in

View Full Version : یہ دنیا اک سمندر ہے مگر ساحل مدینہ ہے


ROSE
06-20-2011, 07:00 PM
یہ دنیا اک سمندر ہے مگر ساحل مدینہ ہے
ہر اک موج بلا کی راہ میں حائل مدینہ ہے

مدینے کے مسافر تجھ پہ میرے جان و دل قربان
تیری آنکھیں بتاتی ہیں تیری منزل مدینہ ہے

زمانہ دھوپ ہے اور چھاؤں ہے بس اک بستی میں
یہ دنیا جل کے بجھ جاتی مگر شامل مدینہ ہے

جہاں عشاق بستے ہوں وہ بستی ان کی بستی ہے
جہاں پہ ذکر ہو ان کا وہی محفل مدینہ ہے

شرف مجھ کو بھی حاصل ہے محمد(ص) کی غلامی کا
میں اتنی دور ہوں لیکن مجھے حاصل مدینہ ہے

کرم کتنا ہے فخری ان کی ذات پاک کا مجھ پر!
وہ میرے دل میں رہتے ہیں میرا بھی دل مدینہ ہے

life
06-20-2011, 09:31 PM
subhanAllah

SHAYAN
06-28-2011, 05:28 AM
SubhanALLAH
T 4 S

Owi
08-25-2011, 11:21 PM
Nice Thread
Jazak-Allah

Abewsha
08-30-2011, 10:39 AM
jazakallah

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.