Log in

View Full Version : انجام گلستان کیا ہو گا!


)*¤° ąℓɨƶą ąhʍ€ď °¤*(
06-14-2011, 07:09 PM
انجام گلستان کیا ہو گا!

اِبنِ خلدون کا یہ قول پتھر پر لکیر ہے کہ

"تاجروں کو کبھی بھی اقتدار نہ سونپا جائے کہ وہ اپنی تجارت پر زیادہ توجہ دیں گے اور اپنی رعایا کے مفاد پر کم"۔

آج اس ملک کے ہر صوبے میں کلیدی انتظامی اور سیاسی عہدوں پر اس قسم کے لوگوں کا قبضہ ہے جو خود غرض اور لالچی ہیں، نہ ان میں وژن ہے اور نہ خوفِ خدا۔ وہ بے راہ روی کا شکار ہو چکے ہیں، عام آدمی کا اب کسی ادارے پر اعتبار نہیں رہا. مختلف محکموں میں آسامیاں مُشتہر ہوتی ہیں، لاکھوں امیدوار درخواست دیتے ہیں، پر یہاں ان کو پتہ چلتا ہے کہ یا تو وہ بِک گئی ہیں اور یا پھر حکمران پارٹی کے چیلوں کی ان پر تعیناتی ہو گئی ہے. ظاہر ہے کہ جب میرٹ پامال ہو گا تو پھر ہر شاخ پر اُلّو ہی بیٹھے گا، اس صورت میں گلستان کا جو حشر ہو گا وہ آپ سب جانتے ہیں.

"انجام گلستان کیا ہو گا" سے اقتباس

تحریر؛ سید مظہر علی شاہ

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.