life
06-13-2011, 03:40 AM
خواب
توُ میری جُستجو کے جنگل میں
محوِ تقریب آبلہ پائی
اوڑھ کر خال و خد پہ تنہائی
اپنی آنکھوں میں دوپہر گھولے
انگلیوں پر لپیٹ کے لمحے
ڈھلتی چھاؤں میں کاکلیں کھولے
سُرخ آنچل میں باندھ کر خوشبو
بند ہاتھوں میں شام کی مہندی
گرم سانسوں میں ہانپتے گھنگھرو
نرم ہونٹوں پہ رُت کی رعنائی
ہَمرہِ موَجئہِ شناسائی
گھر سے بے آسرا نِکل آئی
توُ نے شاخوں سے چھین کر جُگنو
پتّے پتّے پہ خواہشیں کاڑھیں
چھیل کر چھال سبز پیڑوں کی
اپنے اشکوں کی روشنائی سے
چوبِ شفّاف پر بصَد حسرت
مُدّتوں میرا نام لکھّا ہے
ہجر کے بے کنار صحرا میں
تیرے ہونٹوں کی پیاس نے اکثر
میری خاطر سَراب دیکھے ہیں
میں نے ایسے بھی خواب دیکھے ہیں
توُ میری جُستجو کے جنگل میں
محوِ تقریب آبلہ پائی
اوڑھ کر خال و خد پہ تنہائی
اپنی آنکھوں میں دوپہر گھولے
انگلیوں پر لپیٹ کے لمحے
ڈھلتی چھاؤں میں کاکلیں کھولے
سُرخ آنچل میں باندھ کر خوشبو
بند ہاتھوں میں شام کی مہندی
گرم سانسوں میں ہانپتے گھنگھرو
نرم ہونٹوں پہ رُت کی رعنائی
ہَمرہِ موَجئہِ شناسائی
گھر سے بے آسرا نِکل آئی
توُ نے شاخوں سے چھین کر جُگنو
پتّے پتّے پہ خواہشیں کاڑھیں
چھیل کر چھال سبز پیڑوں کی
اپنے اشکوں کی روشنائی سے
چوبِ شفّاف پر بصَد حسرت
مُدّتوں میرا نام لکھّا ہے
ہجر کے بے کنار صحرا میں
تیرے ہونٹوں کی پیاس نے اکثر
میری خاطر سَراب دیکھے ہیں
میں نے ایسے بھی خواب دیکھے ہیں