PDA

View Full Version : ماہ رجب ميں روزے ركھنا


PRINCE SHAAN
06-12-2011, 08:06 AM
ماہ رجب ميں روزے ركھنا

اول:
ماہ رجب ان حرمت والے مہينوں ميں سے ايك ہے جن كے متعلق فرمان بارى تعالى ہے:
﴿يقينا اللہ تعالى كے ہاں كتاب اللہ ميں اسى دن سے جس دن سے اس نے آسمان و زمين كو پيدا كيا ہے مہينوں كى تعداد بارہ ہيں، اور ان ميں سے چار حرمت والے ہيں، يہى درست اور صحيح دين ہے، تم ان مہينوں ميں اپنے جانوں پر ظلم نہ كرو ﴾التوبۃ ( 36 ).
اور حرمت والے مہينے يہ ہيں:
رجب، ذوالقعدہ، ذوالحجہ، اور محرم

دوم:

اور ماہ رجب ميں روزہ ركھنے كے متعلق گزارش يہ ہے كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے خاص كر رجب كے مہينہ ميں كسى بھى صحيح حديث سے روزہ ركھنا ثابت نہيں ہے.
اور بعض لوگ جو يہ اعتقاد ركھتے ہوئے ماہ رجب ميں خاص كر روزہ ركھتے ہيں كہ ان ايام ميں روزہ ركھنا افضل ہے، شريعت ميں اس كى كوئى دليل نہيں ملتى.

صرف اتنا ہے كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے حرمت والے مہينوں ميں ( اور رجب بھى حرمت والے مہينوں ميں شامل ہے ) روزہ ركھنے كے استحباب كى دليل ملتى ہے.
رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" حرمت والے مہينوں ميں روزہ ركھو بھى اور نہ بھى ركھو"
سنن ابو داود حديث نمبر ( 2428 )، ليكن يہ حديث ضعيف ہے، علامہ البانى رحمہ اللہ تعالى نے ضعيف ابو داود ميں اسے ضعيف قرار ديا ہے.

لہذا اگر يہ حديث صحيح بھى ہو تو پھر بھى يہ حرمت والے مہينوں ميں روزہ ركھنے كے استحباب پر دلالت كرتى ہے، اور جو شخص اس بنا پر رجب ميں روزہ ركھے، اور وہ باقى حرمت والے مہينوں ميں بھى روزہ ركھتا ہو تو اس پر كوئى حرج نہيں، ليكن صرف رجب كو روزے كے ساتھ خاص كرنا صحيح نہيں.

شيخ الاسلام ابن تيميہ رحمہ اللہ تعالى كہتے ہيں:
" اور خاص كر رجب كے روزے ركھنے ميں سارى احاديث ضعيف ہيں

بلكہ موضوع ہيں، اہل علم ان ميں سے كسى پر بھى اعتماد نہيں كرتے يہ وہ ضعيف نہيں جو فضائل ميں بيان كى جاتى ہيں، بلكہ ان ميں سے عام احاديث موضوع كذب پر مشتمل ہيں.....
اور مسند وغيرہ ميں نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے جديث مروى ہے كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے حرمت والے مہينوں كے روزے ركھنے كا حكم ديا ہے: اور حرمت والے مہينے يہ ہيں: رجب، ذوالقعدہ، ذوالحجہ، اور محرم.
تو يہ سب حرمت والے مہينوں ميں ہيں نہ كہ خاص كر رجب ميں. انتہى مختصرا
ديكھيں: مجموع الفتاوى الكبرى ( 25 / 290 ).

life
06-27-2011, 03:51 AM
jazakallah khair..

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.