PDA

View Full Version : ميني کيور


ROSE
06-08-2011, 04:41 PM
ميني کيور
ہاتھوں کي صفائي کے طريقے کو ميني کيور (Manicure) کہا جاتا ہے، ميني کيور ايک ہفتے ميں ايک بار کي جاسکتي ہے، ميني کيور کرنے سے ہاتھوں کي جلد نرم ملائيم تندرست، خوبصورت اور سڈول بنتي ہے۔

سامان۔
دو مگ ميں نيم گرم پاني، آدھا ليموں، کيوٹيکل، پشر، نيل فائل، نيل کڑ اوريخ سٹک ہينڈ لوشن نيل ريمور، روئي اور توليہ۔

طريقہ۔
سب سے پہلے روئي ميں نيل پالش ريمور لگا کر ناخنوں پر لگي پالش کو اچھي طرح صاف کرليں، ناخنوں کو نيل کڑ يا فائل سے گھسا کر صيح شکل ديں، اب دونوں ہاتھوں کو مگوں کے نيم گرم پاني ميں ڈبو ديں، تھوڑي دير بعد ہاتھوں کو باہر نکال کر اورنج سٹک سے ناخنوں ميں پھنسي ميل کو صاف کريں اور کيوٹيکل پشر سے کيوٹيکل کے ہلکے ہاتھوں سے اندر کي طرف دھکيليں،اس سے ناخن لمبے اور خوبصورتي دکھائيں ديں گے، ناخنوں کي جڑ کے پاس والے حصے کو کيوٹيک کہا جاتا ہے۔
اب ليموں کو پاني ميں نچوڑيں، اس پاني ميں ہاتھوں کو کچھ دير تک ڈبو کر رکھيں، ليموں کے چھلکے کو ناخنوں پر رگڑيں، اس سے ناخن صاف اور خوبصورت ہوجائيں گے، ليموں کے چھلکے کو ہاتھوں کي اوپري جلد بھي رگڑيں اس سے يہاں کے مردہ خلئيے اچھي طرح نکل جائيں گے۔
ہاتھوں کو پاني سے نکالنے کے بعد تولئيے سے اچھي طرح پونچھ کر خشک کرليں، بعد ميں ہاتھوں پر ھينڈ لوشن لگائيں۔

ھينڈ لوشن بنانے کا طريقہ اور استعمال
عرق گلاب، گليسرين، ليموں کا رس تينيوں کو يسکاں مقدار ميں لے کر اچھي طرح سے پھينٹ ليں، اب اس کو شيشي ميں بھر کر رکھ ليں، يہ ايک اچھا ھينڈ لوشن ہے، اس سے ہاتھ ملائم اور جلد خوبصورت اور چمکدار بنتي ہے، اسے کسي بھي کام کرنے کے بعد ہاتھوں پر لگايا جاسکتا ہے۔

SHAYAN
06-09-2011, 09:24 PM
Gud
T 4 S

life
06-10-2011, 12:56 AM
Very nice....

ROSE
06-11-2011, 11:27 PM
thanks

Owi
07-06-2011, 12:57 AM
Nice.....

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.