Log in

View Full Version : صحا بی رضی اللہ عنہ کی ٹوٹی پنڈلی حضور صلی


ROSE
06-03-2011, 07:25 PM
صحا بی رضی اللہ عنہ کی ٹوٹی پنڈلی حضور صلی ا&#

--------------------------------------------------------------------------------

حضرت براءبن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے ابو را فع یہودی کی طرف چند انصاری مردوں کو بھیجا اور عبد اللہ بن عتیک رضی اللہ عنہ کو ان پر امیر مقرر کیا۔ ابو رافع حضور نبی اکرم ﷺ کو تکلیف پہنچاتا تھا اور آپ ﷺ کے خلاف مدد کر تا تھا اور سر زمین حجاز میں اپنے قلعہ میں رہتا تھا۔۔۔۔(حضرت عبداللہ بن عتیک رضی اللہ عنہ نے ابو رافع یہودی کے قتل کا واقعہ بیان کرتے ہوئے فر مایا)مجھے یقین ہو گیا کہ میں نے اسے قتل کر دیا ہے۔ پھر میں نے ایک ایک کر کے تمام دروازے کھول دئیے یہاں تک کہ زمین پر آرہا۔ چاندنی رات تھی میں گر گیا اور میری پنڈلی ٹوٹ گئی تو میں نے اسے عما مہ سے باندھ دیا۔۔۔۔پھر میں حضور نبی اکرم ﷺ کی خدمت اقدس میں حا ضر ہوا اور سارا واقعہ عرض کر دیا۔ آپ ﷺ نے فر مایا: پاﺅں آگے کرو۔ میں پاﺅ ں پھیلا دیا۔ آپ ﷺ نے اس پر دست کرم پھیر ا تو ٹوٹی ہوئی پنڈلی جڑ گئی اورپھر کبھی درد تک نہ ہوا۔
صحیح بخاری :کتاب المغازی:باب قتل ابی رافع عبد اللہ بن ابی الحقیق، والبیھقی فی السنن الکبری، والا صبھانی فی دلائل النبوة، وابن عبد البر فی الاستیعاب، والطبری فی تا ریخ الامم والملوک، وابن کثیر فی البدایة والنھایة

-|A|-
06-03-2011, 11:52 PM
Jazakh ALLAH rose

life
06-04-2011, 12:05 AM
Jazakh ALLAH

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.