PDA

View Full Version : ٹماٹر امرا ض قلب سے بچاتا ہے


ROSE
05-05-2011, 06:49 PM
ٹماٹر امرا ض قلب سے بچاتا ہے

ٹماٹر سرطان سے بچانے کیساتھ ساتھ دل کی بیماری سے بھی بچاتا ہے۔ ٹماٹر کا ایک جزوایسا ہے جو خون میں دلمے بننے کو روکتا ہے۔ یہ بات تحقیقی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتائی ہے۔ اس جدید تحقیق کا ٹماٹر کی مانع تکسید خصوصیت کی روشنی میں جائزہ لیا جائے تو یہ بات سمجھ میں آجاتی ہے کہ بحیرہ روم کے علاقوں میں کھائی جانے والی ٹماٹر سے بھرپور غذا اور دل کی بیماری کی شرح میں کمی کا باہمی تعلق کیا ہے؟
اس تحقیقی ادارے میں کام کرنے والے ایک سائنسدان نے بتایا کہ ٹماٹر میں جس نئے جزو کا پتا چلا ہے اسے پی تھری (p3) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ جزو اس عرق میں پایا جاتا ہے جو اس کے بیجوں کے ارد گرد ہوتا ہے۔ اس عرق کی رنگت پیلی ہوتی ہے۔ یہ جزو خون کے خلیوں کو باہم گتھ جانے سے روکتا ہے ۔ پی 3 ویسے تو اسٹرابری، چکوترے اور خربوزے میں بھی پایا جاتا ہے، لیکن اس کے حصول کا بہترین ذریعہ ٹماٹر ہی ہے۔
اندازہ ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں شریانوں میں خون خستگی ابھی تک قبل از وقت اموات کی سب سے عام وجہ ہے اور اس کے باعث جو اموات واقع ہوتی ہیں وہ کل اموات کی تیس فیصد کے قریب ہیں۔ بعض مریضوں کو خون خستگییا خلیہ خستگی سے بچانے کے لئے اسپرین دی جاتی ہے، لیکن اکثر اسپرین کے ذیلی اثرات ہونے لگتے ہیں جن میں معدے کی خرابی اور اس سے خون جاری ہوجانا شامل ہیں لہٰذا ایسا علاج تلاش کرنا بڑی اہمیت رکھتا ہے جو محفوظ طریقے سے مانع خلیہ خستگی ہو اور اس کا علاج کرنے کے ساتھ ساتھ اسے روکے بھی۔

SHAYAN
05-05-2011, 09:03 PM
Gud
T 4 S

ROSE
05-06-2011, 05:37 PM
thanks

Princess N
05-14-2011, 05:56 AM
Faaaaaaaaaaaankx 4 sharin :flowers:

keep rockin :s1:

ROSE
05-14-2011, 11:14 PM
thanks

*NRB*
02-19-2012, 06:31 PM
mujhy lga sirf katchp bnany k kam aata he

Abewsha
06-02-2013, 11:17 PM
nice Sharing.......................

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.